کانگریس لیڈر راہل گاندھی۔ (فائل فوٹو)
Rahul Gandhi Plea in Supreme Court: مودی سرنیم معاملے میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی عرضی پر سپریم کورٹ 21 جولائی کو سماعت کرے گا۔ سینئر وکیل ابھیشیک منو سنگھوی نے سپریم کورٹ میں چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کے سامنے ان کی عرضی رکھی۔ چیف جسٹس آف انڈیا نے اس معاملے کو جمعہ کے روز یعنی 21 جولائی کو سماعت کے لئے لگانے کا حکم دیا۔
راہل گاندھی نے عرضی میں گجرات ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج دیا ہے، جس میں مودی سرنیم ہتک عزت معاملے میں راہل گاندھی کو قصور وار ٹھہرائے جانے پر روک لگانے سے انکار کردیا گیا تھا۔ اس کے سبب راہل گاندھی کی لوک سبھا کی رکنیت چلی گئی تھی۔
Supreme Court agrees to hear on July 21, the plea of Congress leader Rahul Gandhi challenging the Gujarat High Court order which declined to stay his conviction in the criminal defamation case in which he was sentenced to two years in jail by Surat court over ‘Modi surname’… pic.twitter.com/nA9rkwGVYf
— ANI (@ANI) July 18, 2023
ابھیشیک منو سنگھوی نے عدالت سے راہل گاندھی کی سماعت کے لئے 21 جولائی یا 24 جولائی کی تاریخ طے کرنے کی گزارش کی تھی۔ اس کے بعد چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ، جسٹس پی ایس نرسمہا اور جسٹس منوج مشرا کی بینچ عرضی پر سماعت کے لئے رضا مند ہوگئی۔ عدالت نے کہا کہ وہ 21 جولائی کو معاملے پر سماعت کرے گا۔
عرضی پر راہل گاندھی نے کیا کہا؟
راہل گاندھی نے 15 جولائی کو سپریم کورٹ میں عرضی داخل کرکے کہا کہ اگراس حکم پر روک نہیں لگائی گئی تو یہ جمہوری اداروں کو منصوبہ بند طریقے سے بار بار کمزور کرے گا اور اس کے نتیجے میں جمہوریت کا دم گھٹ جائے گا، جو ہندوستان کے سیاسی ماحول اورمستقبل کے لئے شدید نقصان دہ ہوگا۔
بھارت ایکسپریس۔