Bharat Express

Supreme Court issues Notice to Delhi LG: میئر الیکشن سے متعلق سپریم کورٹ نے ایل جی آفس کو بھیجا نوٹس

دہلی میونسپل کارپوریشن کے انتخابی نتائج کے دو ماہ بعد بھی میئر اور ڈپٹی میئر کا الیکشن نہ ہونے کے معاملے میں سپریم کورٹ نے دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر دفتر کو نوٹس جاری کیا ہے۔

تبدیلی مذہب کی عرضی دیکھ کر سپریم کورٹ ہوا ناراض، کہا - ہر کوئی لے کر آجاتا ہے اس طرح کا پی آئی ایل

Delhi MCD Mayor Election 2023: دہلی میونسپل کارپوریشن کے انتخابی نتائج کے دو ماہ بعد بھی میئراور ڈپٹی میئر کا الیکشن نہ ہونے کے معاملے میں سپریم کورٹ نے دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر دفتر کو نوٹس جاری کیا ہے۔ سپریم کورٹ نے ایل جی آفس سے میئراورڈپٹی میئر عہدے کا الیکشن نہ ہونے سے متعلق جواب طلب کیا ہے۔

دراصل عام آدمی پارٹی کی میئرامیدوار شیلی اوبرائے نے دہلی میں جلد از جلد میئر عہدے کا الیکشن کرانے سے متعلق سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی تھی، جس پر آج سماعت ہوئی۔ عرضی میں یہ کہا گیا ہے کہ ضابطوں کے خلاف جاکر پروٹم اسپیکر نے نامزد کونسلروں (ایلڈرمین) کوووٹنگ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور عام آدمی پارٹی کے اراکین اسمبلی کو ووٹنگ میں شامل ہونے سے روکا جا رہا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ پیر کے روز یعنی 6 جنوری کو دہلی میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی) میں ہنگامے کے سبب میئر، ڈپٹی میئر کا الیکشن مسلسل تیسری بار ملتوی ہوگیا تھا۔ نامزد کونسلروں کو ایم سی ڈی میں ووٹنگ کا اختیار دیئے جانے پرایوان میں زبردست ہنگامہ ہوا۔ عام آدمی پارٹی نے اس پر اعتراض ظاہر کرتے ہوئے سپریم کورٹ کا رخ کیا اور اپیل کی ہے کہ سپریم کورٹ کی نگرانی میں جلد از جلد ایم سی ڈی میئرکا الیکشن ہو۔

-بھارت ایکسپریس

Also Read