Bharat Express

how India looks from space: سنیتا ولیمز نے بتایا خلا سے کیسا نظر آتا ہے ہندوستان، پریس کانفرنس میں کی کھل کر بات

بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر 278 دن قیام کے بعد زمین پر واپس آنے والے ناسا کے خلاباز سنیتا ولیمز اور بوچ ولمور نے منگل کو پہلی بار میڈیا کے ساتھ کھل کر بات کی۔

بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر 278 دن قیام کے بعد زمین پر واپس آنے والے ناسا کے خلاباز سنیتا ولیمز اور بوچ ولمور نے منگل کو پہلی بار میڈیا کے ساتھ کھل کر بات کی۔ بوئنگ کے اسٹار لائنر کے ذریعے گھر واپس آنے کے بعد انھوں نے جو کچھ کھایا اس سے لے کر اپنے بچاؤ مشن کے ارد گرد سیاست تک کئی سوالوں کے جوابات دیے۔ اس دوران ولیمز نے، جن کے والد کا تعلق ہندوستان سے ہے، اس بارے میں بھی بات کی کہ ہندوستان خلا سے کیسا لگتا ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ وہ یقینی طور پر ہندوستان کا دورہ کریں گی۔

ہمالیہ کے شاندار نظآروں کا کیا ذکر

سنیتا ولیمز نے ہمالیہ کے شاندار اور ناقابل یقین نظاروں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’جب بھی ہم ہمالیہ کے اوپر سے گزرے، ہمیں کچھ ناقابل یقین تصویریں ملیں۔ یہ ایک لہر کی طرح معلوم ہوتا ہے، جو ہندوستان میں داخل ہوتی ہے۔ ‘‘ اس کے ساتھ اپنے آئندہ منصوبوں کے بارے میں بتاتے ہوئے ولیمز نے کہا کہ ’’ہندوستان ایک شاندار جمہوریت ہے اور ایک عظیم ملک ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ میں یقینی طور پر اپنے آبائی ملک جانے والی ہوں۔‘‘

واضح رہے کہ اسٹار لائنر کے تھرسٹر کی خرابی کے بعد ولیمز اور بوچ 278 دن تک خلا میں پھنسے ہوئے تھے۔ تاہم پریس کانفرنس کے دوران ان دونوں نے کہا کہ انھیں کبھی محسوس نہیں ہوا کہ وہ خلا میں پھنس گئے ہیں۔ اس دوران ولیمز نے ہندوستان کے خلائی پروگرام کی بھی تعریف کی اور کہا کہ وہ گروپ کیپٹن شوبھانشو شکلا سے ملنے کی امید رکھتی ہیں، جو گگن یان مشن کا حصہ ہیں اور جلد ہی ایک اور نجی خلائی پروگرام – Axiom-4 پر خلا میں جائیں گے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read