Bharat Express

Lok Sabha Election 2024: سونیا گاندھی نے راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کو دی بڑی ہدایت، امیٹھی اور رائے بریلی پر ہوگیا فیصلہ؟

کانگریس لیڈر سونیا گاندھی نے راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی سے بڑی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ دونوں کو امیٹھی اور رائے بریلی سے الیکشن لڑنا چاہئے۔

سونیا گاندھی نے راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کو خاص ہدایت دی ہے۔

لوک سبھا الیکشن کے درمیان امیٹھی اور رائے بریلی سیٹ پر کانگریس کے امیدوار تعطل اب بھی برقرار ہے۔ اس درمیان ایک بڑی خبر آئی ہے کہ کانگریس لیڈر سونیا گاندھی نے راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی سے بڑی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ دونوں کو امیٹھی اور رائے بریلی سے الیکشن لڑنا چاہئے۔ اگر الیکشن نہیں لڑتے ہیں تو یہ بی جے پی کے سامنے گھٹنے ٹیکنے جیسا ہے۔

واضح رہے کہ کانگریس کی یوپی یونٹ چاہتی ہے کہ امیٹھی سے راہل گاندھی اور رائے بریلی سے پرینکا گاندھی کو امیدوار بنایا جائے، لیکن دونوں لیڈران اس بات کے لئے راضی نہیں ہو رہے ہیں۔ ایسے میں حتمی فیصلہ لینے کے لئے کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے کو ذمہ داری سونپی گئی تھی، لیکن کھڑگے بھی دونوں کو منانے میں ناکام ثابت ہوئے۔ اس کے بعد انہوں نے یہ ذمہ داری سونیا گاندھی کو دی۔ سونیا گاندھی نے اپنے بیٹے راہل گاندھی اور بیٹی پرینکا گاندھی سے بات کرکے الیکشن لڑنے کی بات کہی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ کچھ دنوں سے یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ راہل گاندھی اس بار بھی امیٹھی سے الیکشن لڑ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی پرینکا گاندھی کو ان کی ماں سونیا گاندھی کی رائے بریلی سیٹ سے بھی ٹکٹ دیا جا سکتا ہے۔ یہ تجویز یوپی کانگریس نے بھی پارٹی کو بھیجی تھی۔ اس کے بعد کانگریس الیکشن کمیٹی کی میٹنگ میں بھی اس پر تبادلہ خیال بھی ہوا۔ پارٹی قیادت نے راہل گاندھی کو امیٹھی اور پرینکا گاندھی کو رائے بریلی سے الیکشن لڑنے کی تجویز دی تھی، لیکن دونوں لیڈران نے ان سیٹوں سے الیکشن لڑنے سے انکار کر دیا۔

راہل گاندھی نے 2019 میں دو سیٹوں سے الیکشن لڑا تھا

2019 کے لوک سبھا انتخابات میں راہل گاندھی نے دو سیٹوں سے انتخاب لڑا تھا، کیرلا میں وائناڈ اور یوپی میں امیٹھی سے انہوں نے قسمت آزمائی کی تھی، لیکن امیٹھی میں وہ بی جے پی کی اسمرتی ایرانی سے ہار گئے تھے۔ جبکہ وائناڈ سیٹ پر شاندار جیت حاصل کی تھی۔ وہیں سونیا گاندھی نے یوپی کی رائے بریلی سیٹ سے الیکشن لڑا تھا۔ سونیا گاندھی بڑے فرق ووٹوں سے الیکشن جیتنے میں کامیاب ہوئی تھیں۔ اس بارسونیا گاندھی راجستھان سے راجیہ سبھا کی رکن منتخب ہوئی ہیں۔ ایسے میں پرینکا گاندھی کے رائے بریلی سے الیکشن لڑنے کی بحث کافی دنوں سے چل رہی تھی۔ پرینکا گاندھی کے شوہر رابرٹ واڈرا امیٹھی سیٹ پر دعویٰ کر رہے ہیں۔ حال ہی میں وہ ہری دوار پہنچے تھے۔ اس دوران ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ امیٹھی سے الیکشن لڑیں گے۔ جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملک بھرسے آوازیں آرہی ہیں کہ مجھے فعال سیاست میں آنا چاہئے کیونکہ میں ہمیشہ ملک کے عوام کے درمیان رہا ہوں۔ 1999 سے میں وہاں انتخابی مہم چلا رہا ہوں۔  لوگ ہمیشہ چاہتے ہیں کہ میں ان کے علاقے میں رہوں۔

 بھارت ایکسپریس۔