Bharat Express DD Free Dish

Delhi Red Fort Terror alert: دہلی ایک بار پھر دہشت گردوں کے نشانے پر؟ خفیہ الرٹ کے بعد سکیورٹی سخت

خفیہ الرٹ میں لال قلعہ سے متصل تاریخی علاقے چاندنی چوک کے اہم مذہبی مقامات کو بھی خطرے سے دوچار قرار دیا گیا ہے۔ یہاں واقع دگمبر جین مندر، گوری شنکر مندر اور سیس گنج گوردوارہ روزانہ ہزاروں عقیدت مندوں کی آمد کا مرکز ہیں،

بھارت کے دارالحکومت دہلی میں ممکنہ دہشت گرد حملے کے خدشے کے بعد سکیورٹی ایجنسیوں کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔ خفیہ ذرائع کے مطابق پاکستان میں سرگرم دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ کے دہشت گرد ایک بار پھر دہلی کو نشانہ بنانے کی سازش کر رہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق تاریخی مقام لال قلعہ کے مرکزی دروازے کے قریب آئی ای ڈی دھماکے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گرد بھیڑ بھاڑ والے علاقوں میں دھماکہ خیز مواد نصب کرنے کے لیے سلیپر سیلز کو متحرک کر چکے ہیں۔ یہ الرٹ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب نومبر 2025 میں لال قلعہ کے قریب ہونے والے کار بم دھماکے کی تحقیقات ابھی جاری ہیں، جس میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے تھے۔

چاندنی چوک کے مذہبی مقامات بھی ممکنہ ہدف، شہر بھر میں سخت نگرانی

خفیہ الرٹ میں لال قلعہ سے متصل تاریخی علاقے چاندنی چوک کے اہم مذہبی مقامات کو بھی خطرے سے دوچار قرار دیا گیا ہے۔ یہاں واقع دگمبر جین مندر، گوری شنکر مندر اور سیس گنج گوردوارہ روزانہ ہزاروں عقیدت مندوں کی آمد کا مرکز ہیں، جس کے باعث کسی بھی حملے کی صورت میں بڑے جانی نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق دہشت گرد آئی ای ڈی یا خودکش حملہ آور کے ذریعے مذہبی مقامات کو نشانہ بنا کر فرقہ وارانہ کشیدگی پھیلانے کی کوشش کر سکتے ہیں۔ اطلاعات یہ بھی ہیں کہ دہشت گردوں کو مبینہ طور پر بیرونی ہینڈلرز کی مدد حاصل ہے اور پنجاب میں سرگرم جرائم پیشہ نیٹ ورکس کے ذریعے دھماکہ خیز مواد فراہم کیا جا رہا ہے۔

الرٹ جاری ہونے کے بعد دہلی پولیس نے لال قلعہ اوراطراف کے علاقوں میں سکیورٹی مزید سخت کر دی ہے۔ نیشنل سکیورٹی گارڈ (NSG) کمانڈوز، ڈاگ اسکواڈ اور اے آئی پر مبنی فیشل ریکگنیشن کیمروں کو تعینات کیا گیا ہے، جبکہ میٹرواسٹیشنز اورریلوے مراکز پر بھی نگرانی بڑھا دی گئی ہے۔ حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ افواہوں پر توجہ نہ دیں، مشکوک سرگرمیوں کی فوری اطلاع دیں اور سکیورٹی اداروں کے ساتھ تعاون کریں۔ تحقیقاتی ایجنسیاں ممکنہ سازش میں ملوث عناصر کی تلاش میں مصروف ہیں اورجلد اہم انکشافات کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read