سمراٹ چودھری نے گورنر ہاوس پہنچ کر حکومت سازی کا دعویٰ پیش کیا۔
بہارمیں آزادی کے بعد پہلی باروزیراعلیٰ بننے کا راستہ پوری طرح سے صاف ہوگیا ہے۔ اب صرف حلف برداری تقریب باقی ہے۔ اس کے لئے سمراٹ چودھری نے گورنرہاوس پہنچ کراپنا دعویٰ بھی پیش کردیا ہے۔ سمراٹ چودھری نے بی جے پی کے سینئرلیڈران کے ساتھ گورنرہاوس پہنچ کرحکومت بنانے کا دعویٰ پیش کیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل نتیش کمارنے آج وزیر اعلیٰ عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ نتیش کمار کے استعفیٰ کے بعد سمراٹ چودھری کواراکین اسمبلی نے اپنا لیڈرمنتخب کیا۔ وہیں سمراٹ چودھری کل صبح تقریباً 11 بجے بہارکے وزیراعلیٰ عہدے کا حلف لیں گے۔ فی الحال سمراٹ چودھری بہار کے نائب وزیراعلیٰ ہیں۔
سمراٹ چودھری نے کیا کہا؟
قانون سازپارٹی کے لیڈرکے طورپرمنتخب ہونے کے بعد سمراٹ چودھری نے کہا، “میں بی جے پی کی مرکزی قیادت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے مجھ پراعتماد کیا اور مجھے بی جے پی بہارلیجسلیٹو پارٹی کے لیڈرکی ذمہ داری سونپی۔ یہ میرے لیے صرف ایک عہدہ نہیں ہے، بلکہ بہارکے لوگوں کی خدمت کرنے کا ایک اہم موقع ہے، میں ان کے اعتماد اور امیدوں کو پورا کرنے کا عہد کرتا ہوں۔ وزیراعظم نریندرمودی کی قیادت اورقومی صدرنتن نبین کی رہنمائی میں، میں بہارکو ترقی، اچھی حکمرانی اورخوشحالی کی بلندیوں پرلے جانے کی کوشش کرتا رہوں گا، آپ کی محبت، آشیرواد اورحمایت میری سب سے بڑی طاقت ہے۔”
شہنوازحسین نے بتایا خوش آئند عہد
وہیں این ڈی اے اراکین اسمبلی کے لیڈرکے طورپرسمراٹ چودھری کومنتخب کئے جانے پربی جے پی کے قومی ترجمان سید شہنوازحسین نے کہا، “سمراٹ چودھری کواتفاق رائے سے بہار این ڈی اے اراکین اسمبلی کا لیڈرمنتخب کیا گیا ہے۔ نتیش کمارنے ان کے نام کی تجویزپیش کی اوراین ڈی اے کی سبھی اتحادی پارٹیوں نے اس کی حمایت کی۔ یہ آخرکار خوشی کا معاملہ ہے۔ سمراٹ چودھری نوجوان ہیں اوروہ بہارکوآگے لے جائیں گے۔ نتیش کمارکے ذریعہ بنائی گئی تاریخ کی رفتارکوآگے بڑھایا جائے گا اورنریندرمودی کے خوابوں کا بہارمکمل ہوگا۔ یہ ایک خوش آئند دور ہے۔”
سمراٹ چودھری کون ہیں؟
16 نومبر1968 کوپیدا ہوئے سمراٹ چودھری کی شادی ممتا کماری سے ہوئی تھی۔ ان کے والد کا نام شکنی چودھری ہے۔ وہیں ماں کا نام پاروتی دیوی ہے۔ سمراٹ چودھری کو ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے۔ ان کے والد شکنی چودھری کا شمارایک سماجوادی لیڈر کے طورپرہوتا ہے۔ شکنی چودھری کبھی لالوپرساد یادوکے خاص ہوا کرتے تھے۔ کالانترمیں شکنی چودھری نے اپنی سیاسی سمت کو نیا راستہ دیا اوروہ نتیش کمارکے ساتھ ہوگئے۔ سمراٹ چودھری کوسیاست وراثت میں ملی ہے۔ ان کے والد شکنی چودھری کا شمارریاست کے بڑے لیڈران میں ہوتا ہے۔ سمراٹ چودھری نے اپنے والد کی رہنمائی میں سیاسی کیریئرکا آغازکیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ انہوں نے سیاست کی بنیادی باتیں اسی آرجے ڈی، لالوپرساد یادواورتیجسوی یادوسے سیکھی ہیں، جن کی وہ مخالفت کرتے ہیں۔ کیونکہ انہوں نے اپنے سیاسی کیریئرکا آغازآرجے ڈی سے کیا تھا۔
ریاست کے 24ویں وزیراعلیٰ ہوں گے سمراٹ چودھری
سمراٹ چودھری بہارکے 24ویں وزیراعلیٰ کے طورپرحلف اٹھائیں گے۔ سمراٹ چودھری نے وزیربننے سے لے کروزیراعلیٰ بننے تک کے سفرمیں کئی کہانیوں کوپیچھے چھوڑا دیا ہے۔ وہ بہارمیں دوسرے لیڈرہیں، جنہوں نے نائب وزیراعلی کے طورپرکام کیا اورپھروزیراعلی بننے جا رہے ہیں۔ بہارمیں کرپوری ٹھاکراب تک کے واحد ایسے لیڈر ہیں، جوپہلے نائب وزیراعلیٰ رہے اوربعد میں وزیراعلیٰ بنے تھے۔ ریاست میں سشیل کمار مودی، تارکشورپرساد، وجے کمارسنہا اورتیجسوی یادوکے علاوہ پہلے نائب وزیراعلیٰ بننے والے نارائن سنگھ بھی اس ریکارڈ کونہیں توڑپائے تھے۔ ویہں پہلی خاتون نائب وزیراعلیٰ بننے والی رینودیوی بھی وزیراعلیٰ نہیں بن سکی تھیں۔ سمراٹ چودھری نے اب اس فہرست میں نام لکھوا لیا ہے، جس فہرست میں ایک اب تک واحد نام کرپوری ٹھاکرکا تھا۔ کرپوری ٹھاکرکے نام کے ساتھ سمراٹ چودھری کا نام بھی اب جڑجائے گا، جیسے ہی وہ کل وزیراعلیٰ عہدے کا حلف لیں گے۔
بھارت ایکسپریس اردو-
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
