Bharat Express

New Delhi Railway Station stampede: بھگدڑ کے بعد بڑا فیصلہ، نئی دہلی ریلوے اسٹیشن کے کاؤنٹر سے پلیٹ فارم ٹکٹوں کی فروخت پر 26 فروری تک لگی روک

ہفتہ کی رات نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ مچ گئی، اس کے بعد اسٹیشن پر جو منظر دیکھا گیا وہ نہایت ہی دردناک منظر تھا ۔ مہا کمبھ میں جانے کے لیے شام 4 بجے سے نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر بھیڑ جمع ہونا شروع ہوگئی۔

بھگدڑ کے بعد نئی دہلی ریلوے اسٹیشن کے کاؤنٹر سے پلیٹ فارم ٹکٹوں کی فروخت روک دی گئی ہے۔ یہ حکم 26 فروری تک نافذ رہے گا۔ کہا جا رہا ہے کہ بھگدڑ کے بعد سے نئی دہلی ریلوے اسٹیشن میں کوئی پلیٹ فارم ٹکٹ جاری نہیں کیا جا رہا ہے۔

اس سے قبل دہلی پولیس نے ریلوے اسٹیشن پر بھیڑ کے انتظام کے لیے انسپکٹر رینک کے چھ افسران کو تعینات کیا تھا۔ یہ وہ افسران ہیں جو پہلے سے ہی نئی دہلی ریلوے اسٹیشن میں کام کرنے کا تجربہ رکھتے ہیں۔ ان میں سے کچھ افسران نئی دہلی ریلوے پولیس اسٹیشن میں ایس ایچ او کے عہدے پر فائز ہیں۔

واضح رہے کہ ہفتہ کی رات نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ مچ گئی، اس کے بعد اسٹیشن پر جو منظر دیکھا گیا وہ نہایت ہی دردناک منظر تھا ۔ مہا کمبھ میں جانے کے لیے شام 4 بجے سے نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر بھیڑ جمع ہونا شروع ہوگئی۔ یہ لوگ نئی دہلی ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر 14 پر انتظار کر رہے تھے، بھیڑ کا دباؤ بڑھتا جا رہا تھا۔

دربھنگہ جانے والی سواتنترتا سینانی ایکسپریس کے ساتھ ملحقہ پلیٹ فارم نمبر 13 پر بھیڑ جمع تھی۔ پلیٹ فارم نمبر 13 اور 14 پر پاؤں رکھنے کی بھی جگہ نہیں تھی۔ صورتحال قابو سے باہر تھی جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ایک گھنٹے میں 1500 جنرل ٹکٹ فروخت ہو گئے۔ پورا ہجوم پلیٹ فارم نمبر 13-14 پر پہنچ گیا۔

واضح رہے  کہ سنیچر کو نئی دہلی ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر 14 پر عقیدت مندوں کی بڑی بھیڑ پریاگ راج جانے والی ٹرین کا انتظار کر رہی تھی اور دیگر مسافر بھی وہاں پہنچنے کی کوشش کر رہے تھے۔ دریں اثناء ریلوے نے اچانک پلیٹ فارم نمبر 16 سے خصوصی ٹرین کی آمد کا اعلان کیا۔ اس کے بعد جو مسافر پہلے سے پلیٹ فارم 14 پر جانے کی کوشش کر رہے تھے وہ بھی اعلان کے بعد پلیٹ فارم 16 کی طرف بھاگے جس کی وجہ سے وہاں افراتفری مچ گئی اور بھیڑ قابو سے باہر ہو گئی۔ اور لوگ ایک دوسرے پر گرنے لگے۔ یہ بھگدڑ کی وجہ بنی۔ بھگدڑ میں 18 افراد ہلاک ہوئے جن میں 9 مرد، 8 خواتین اور 4 بچے شامل تھے۔

بھارت ایکسپریس۔

Also Read