نئی دہلی: وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے منگل کو آئرلینڈ کی وزیر خارجہ ہیلن میکینٹی سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور آئرلینڈ کی جانب سے آئندہ چھ ماہ کے لیے یورپی یونین کونسل کی صدارت سنبھالنے پر انہیں نیک خواہشات پیش کیں۔ ایس جے شنکر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان تجارت اور تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلۂ خیال ہوا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اور آئرلینڈ کثیر جہتی فورمز پر بھی اپنی شراکت داری کو مزید آگے بڑھائیں گے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا: ’’آئرلینڈ کی وزیر خارجہ ہیلن میک اینٹی سے بات کر کے خوشی ہوئی۔ آئرلینڈ کے یورپی یونین کونسل کی صدارت سنبھالنے پر انہیں نیک تمنائیں پیش کیں۔ تجارت اور تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کرنے پر بات ہوئی۔ ہم کثیر جہتی میدان میں بھی اپنی شراکت داری کو آگے بڑھائیں گے۔‘‘
Glad to speak to FM @HMcEntee of Ireland. Conveyed best wishes as Ireland assumes the Presidency of the Council of the European Union.
Discussed deepening our cooperation, including in trade and education. Will carry forward our partnership in the multilateral domain.
🇮🇳 🇮🇪…
— Dr. S. Jaishankar (@DrSJaishankar) June 30, 2026
آئرلینڈ کی کیا ہوں گی ترجیحات؟
دوسری جانب آئرلینڈ کی وزیر خارجہ ہیلن میک اینٹی نے بھی ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ یورپی یونین کونسل کی صدارت کے دوران ان کا ملک مسابقت کو مضبوط بنانے اور سلامتی کو مزید مستحکم کرنے پر خصوصی توجہ دے گا۔
Tomorrow, Ireland begins its Presidency of the Council of the EU.
We’ll be leading work of the Council over the next 6 months at a pivotal moment for Europe. Ireland will focus on strengthening competitiveness, enhancing security & upholding the values that unite us. pic.twitter.com/gQIDxty3J5
— Helen McEntee TD (@HMcEntee) June 30, 2026
یکم جولائی سے صدارت سنبھالے گا آئرلینڈ
آئرلینڈ یکم جولائی سے یورپی یونین کونسل کی چھ ماہ کی گردشی صدارت سنبھالے گا۔ آئرلینڈ کی حکومت کی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق اس مدت کے دوران ملک یورپی یونین کے رکن ممالک کے درمیان مذاکرات کی قیادت کرے گا، اتفاقِ رائے پیدا کرے گا اور ایسے قوانین و پالیسیوں کی تشکیل میں کردار ادا کرے گا جن کا اثر 45 کروڑ سے زائد یورپی شہریوں کی روزمرہ زندگی پر پڑتا ہے۔ یہ آٹھواں موقع ہوگا جب آئرلینڈ یورپی یونین کونسل کی صدارت سنبھالے گا۔ اس سے قبل وہ 1975، 1979، 1984، 1990، 1996، 2004 اور 2013 میں یہ ذمہ داری ادا کر چکا ہے۔
صدارت کی پانچ اہم ترجیحات
آئرلینڈ نے اپنی صدارت کے دوران پانچ بنیادی ترجیحات طے کی ہیں، جن میں غیر ضروری انتظامی بوجھ کم کرکے قوانین کو آسان بنانا، یورپی مشترکہ منڈی کو مزید مضبوط کرنا، قابلِ اعتماد عالمی شراکت داروں کے ساتھ تجارتی تعلقات کو وسعت دینا، یورپ کے توانائی بحران سے نمٹنے کی کوششوں کی حمایت کرنا، اور کلاؤڈ کمپیوٹنگ و مصنوعی ذہانت (AI) کے شعبوں میں یورپی یونین کی صلاحیتوں کو مضبوط بنا کر ڈیجیٹل گورننس میں اس کی پوزیشن مستحکم کرنا شامل ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

