UAE Deputy PM’s India Visit: متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم شیخ عبداللہ بن زاید کا دو روزہ دورہ بھارت، منگل کو جے شنکر سے کریں گے ملاقات
یو اے ای کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان بھارت پہنچیں گے۔ اس دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، دفاع اور دیگر شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر بات چیت متوقع ہے۔
Canadian Foreign Minister Meets PM Modi: وزیر اعظم نریندر مودی اور کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند کی ملاقات، دونوں ممالک کے تعلقات مضبوط بنانے پر بات چیت
تجارت، ٹیکنالوجی، سلامتی، توانائی، تعلیم اور عوامی روابط سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال، وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ بھارت کینیڈا کے ساتھ تعمیری اور دور اندیش اسٹریٹجک شراکت داری کے لیے پرعزم ہے۔
EU Council Presidency: یورپی یونین کونسل کی صدارت سنبھالے گا آئرلینڈ، وزیرخارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر کی آئرش وزیر خارجہ سے بات چیت
آئرلینڈ نے اپنی صدارت کے دوران پانچ بنیادی ترجیحات طے کی ہیں، جن میں غیر ضروری انتظامی بوجھ کم کرکے قوانین کو آسان بنانا، یورپی مشترکہ منڈی کو مزید مضبوط کرنا، قابلِ اعتماد عالمی شراکت داروں کے ساتھ تجارتی تعلقات کو وسعت دینا، یورپ کے توانائی بحران سے نمٹنے کی کوششوں کی حمایت کرنا، اور کلاؤڈ کمپیوٹنگ و مصنوعی ذہانت (AI) کے شعبوں میں یورپی یونین کی صلاحیتوں کو مضبوط بنا کر ڈیجیٹل گورننس میں اس کی پوزیشن مستحکم کرنا شامل ہے۔
Iran-US negotiations: امریکہ-ایران مذاکرات کے سلسلے میں قطری وفد پہنچا تہران، امن معاہدے پر سفارتی سرگرمیاں تیز، ایران میں مجوزہ معاہدے کے خلاف مظاہرے
دوسری جانب ایران کے شمال مشرقی شہر مشہد میں درجنوں افراد نے وزارتِ خارجہ کے دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے وزیر خارجہ عباس عراقچی اور پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کے خلاف نعرے لگائے اور استعفے کا مطالبہ کیا۔ یہ احتجاج اس وقت سامنے آیا جب عباس عراقچی نے سرکاری ٹیلی ویژن کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ مجوزہ معاہدے میں ایران کی بندرگاہوں پر امریکی بحری ناکہ بندی کے خاتمے کی شقیں شامل ہیں۔
Strikes on Vessels: بھارتی جہاز رانوں پر حملوں پر بھارت سخت، وزارت خارجہ نے امریکی ناظم الامور کو دوسری بار طلب کیا
خلیجِ عمان میں تجارتی جہازوں پر مسلسل حملوں کے بعد نئی دہلی نے واشنگٹن کے سامنے شدید احتجاج درج کرایا ہے اور بھارتی ملاحوں کی ہلاکت اور سلامتی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
BRICS foreign ministers meeting: بھارت-ایران کے تعلقات میں نئی پیش رفت کا امکان، وزیر خارجہ عباس عراقچی برکس وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کے لیے آسکتے ہیں بھارت
برکس اس وقت دنیا کی گیارہ بڑی ابھرتی ہوئی معیشتوں پر مشتمل ایک اہم عالمی پلیٹ فارم ہے، جس میں برازیل، چین، مصر، ایتھوپیا، بھارت، انڈونیشیا، ایران، روس، سعودی عرب، جنوبی افریقہ اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔
India Mongolia Relation : ڈالر کا خزانہ اور مفت ویزا: منگولیا پر کیوں مہربان ہے ہندوستان؟ جانئے تفصیلات
منگولیا کے صدر کھریل سکھ اکھنا اور ان کا وفد آج ہندوستان پہنچا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ یہ دورہ کئی طریقوں سے تاریخی سمجھا جاتا ہے، کیونکہ یہ چھ سال کے بعد کسی منگول صدر کا ہندوستان کا پہلا دورہ ہے۔ دونوں رہنماؤں نے قوم سے خطاب کیا اور معاہدوں کی تفصیلات سے آگاہ بھی کیا۔
India-China direct flights in line with normalisation of ties: وزیراعظم مودی-شی جن پنگ ملاقات کے بعد بھارت-چین براہ راست پروازیں دوبارہ شروع ہوں گی: وزارت خارجہ
حالیہ برسوں میں دونوں ملکوں نے تعلقات میں بہتری لانے کے لیے مذاکرات کیے ہیں۔ اگست میں وانگ ای نے قومی سلامتی مشیر اجیت ڈوبھال کے ساتھ سرحدی مسائل پر 24ویں خصوصی نمائندہ مذاکرات کی بھی صدارت کی تھی اور وزیرِاعظم نریندر مودی سے ملاقات کی تھی۔
flights between India and China to resume: بھارت اور چین کے درمیان اکتوبر کے آخر تک ڈائریکٹ فلائٹ بحال ہوں گی–وزارت خارجہ
وزارت نے کہا کہ اس اقدام سے دونوں ممالک کے عوامی رابطوں کو فروغ ملے گا اور دوطرفہ تعلقات کو بتدریج معمول پر لانے میں مدد ملے گی۔ طویل تعطل کے بعد فضائی خدمات کی بحالی سے عوامی رابطے اور دوطرفہ تبادلے کو تقویت ملے گی۔
German Foreign Minister to visit India: جرمن وزیرخارجہ جوہان ویڈفل کا دو اور تین ستمبر کو بھارت کا دورہ، اسٹریٹجک تعلقات پر بات چیت متوقع
مئی 2022 میں برلن میں بھارت اور جرمنی کا چھٹا IGC اجلاس ہوا جس کی مشترکہ صدارت وزیراعظم مودی اور اولف شولز نے کی۔ اس موقع پر صاف توانائی، صحت، ایگروایکولوجی، مہارت کی ترقی، نقل و حرکت اور دیگر شعبوں میں کئی معاہدوں پر دستخط ہوئے۔





