Bharat Express

Mohan Bhagwat on Islam:  موہن بھاگوت کا مسلمانوں کو بڑا پیغام- اسلام کو کوئی خطرہ نہیں، لیکن مسلمانوں کو …

راشٹریہ سیوم سیوک سنگھ (آرایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت نے کہا ہے کہ ہندو ہماری پہچان، قومیت اور سب کو اپنا ماننے اور ساتھ لے کر چلنے کا رجحان ہے اور اسلام کو ملک میں کوئی خطرہ نہیں ہے، لیکن اسے ‘ہم بڑے ہیں’ کا جذبہ چھوڑنا پڑے گا۔

آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت (فائل فوٹو)

RSS Chief Mohan Bhagwat on Islam: راشٹریہ سیوم سیوک سنگھ (آرایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت نے کہا ہے کہ ہندو ہماری پہچان، قومیت اور سب کو اپنا ماننے اور ساتھ لے کر چلنے کا نظریہ ہے اوراسلام کو ملک میں کوئی خطرہ نہیں ہے، لیکن اسے ‘ہم بڑے ہیں’ کا جذبہ چھوڑنا پڑے گا۔ ‘آرگنائزر’ اور’پانچ جنیہ’ کو دیئے گئے انٹرویو میں آرایس ایس سربراہ موہن بھاگوت نے ایل جی بی ٹی طبقے کی بھی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پرائیویسی کا احترام کیا جانا چاہئے اور سنگھ اس نظریے کو فروغ دے گا۔

ایل جی بی ٹی بھی سماج کا حصہ: بھاگوت

آرایس ایس سربراہ موہن بھاگوت نے کہا کہ ‘اس طرح کے جھکاؤ والے لوگ ہمیشہ سے تھے، جب سے انسان کا وجود ہے۔ یہ نامیاتی ہے، زندگی کا ایک طریقہ ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ ان کے حقوق ان کو ملنے چاہئے اور وہ اسے محسوس کریں کہ وہ بھی اس معاشرے کا حصہ ہیں۔ یہ ایک عام معاملہ ہے’۔ انہوں نے کہا، تیسرے جنس کے لوگ (ٹرانس جینڈر) مسئلہ نہیں ہیں۔ ان کی اپنی برادری ہے، ان کے اپنے دیوتا اور دیوی ہیں۔ اب اس کے پاس مہامنڈلیشور ہیں’۔ انہوں نے کہا کہ سنگھ کا کوئی الگ نظریہ نہیں ہے، ہندو مذہب نے ان باتوں پرغور کیا ہے۔

موہن بھاگوت کی مسلمانوں کو نصیحت

موہن بھاگوت نے کہا، ‘ہندو ہماری شناخت، قومیت اورسب کو اپنا ماننے اورساتھ لے کر چلنے کا نظریہ ہے’۔ انہوں نے کہا، ‘ہندوستان، ہندوستان بنا رہے، سیدھی سی بات ہے۔ اس سے آج بھارت میں جو مسلمان ہیں، انہیں کوئی نقصان نہیں ہے۔ وہ ہیں، رہنا چاہتے ہیں، رہیں۔ آبا واجداد کے پاس واپس آنا چاہتے ہیں، آئیں، ان پرمنحصرہے’۔ انہوں نے کہا، ‘اسلام کو کوئی خطرہ نہیں ہے، لیکن ہم بڑے ہیں، ہم ایک وقت راجا تھے، ہم پھر سے راجا بنیں۔ یہ چھوڑنا پڑے گا اور کسی کو بھی چھوڑنا پڑے گا’۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا، ‘ایسا سوچنے والا کوئی ہندو ہے، اسے بھی (یہ جذبہ) چھوڑنا پڑے گا۔ کمیونسٹ ہے، ان کو بھی چھوڑنا پڑے گا’۔

یہ بھی پڑھیں:

 بھارت ایکسپریس کے چیئرمین اوپیندر رائے نے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری سے ملاقات کی، نیوز چینل کے لانچنگ پروگرام کے لیے مدعو کیا

صرف ہندو سماج جارح نہیں: موہن بھاگوت

آرایس ایس سربراہ موہن بھاگوت نے کہا، ‘آبادی کا عدم توازن ایک ناقابل عمل چیز ہے کیونکہ جہاں عدم توازن تھا وہاں ملک ٹوٹ گیا، پوری دنیا میں ایسا ہوا۔ انہوں نے کہا کہ واحد ہندو طبقہ ایسا ہے، جو جارح نہیں ہے، اس لئے عدم جارحیت، عدم تشدد، جمہوریت، سیکولرازم ان سب کو بچائے رکھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا، ‘تمور، سوڈان کو ہم نے دیکھا۔ پاکستان بنا، یہ ہم نے دیکھا۔ ایسا کیوں ہوا؟ سیاست چھوڑ کر اورغیرجانبدار ہوکرغورکریں کہ پاکستان کیوں بنا’؟

-بھارت ایکسپریس