Bharat Express DD Free Dish

Muslims

اٹلی کی وزیر اعظم جارجیا میلونی نے اسکولوں میں برقع اور نقاب پر پابندی، غیر ملکی طلبہ کی تعداد محدود کرنے اور بعض والدین کے لیے اطالوی زبان سیکھنا لازمی بنانے کی تجویز پیش کی ہے

مولانا محمود مدنی نے کہا کہ ہمارے پاس تحقیق پر مبنی رپورٹ موجود ہے، جس میں گزشتہ 10 برسوں کے دوران 38 نمایاں واقعات کا جائزہ لیا گیا ہے۔ ان میں سے 83 فیصد ایسے تھے، جن میں متاثرہ افراد نے عام لباس پہن رکھا تھا اوران کی ظاہری وضع قطع سے کوئی نمایاں اسلامی شناخت ظاہر نہیں ہوتی تھی۔

 مدھیہ پردیش کے بھوج شالہ معاملے میں سپریم کورٹ نے بڑا فیصلہ سنایا ہے۔ عدالت عظمیٰ نے احاطے کے پاس مسلمانوں کو نماز کی اجازت دی ہے۔ مگر مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کے فیصلے کو ابھی برقرار رکھا ہے۔

سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادو نے یوپی میں سڑکوں پر نماز سے متعلق سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے پوچھا ہے کہ اگر جگہ کم ہے تو کیا پریشانی ہے؟ سڑکوں پر کیا ہونا چاہئے اور کیا نہیں، اس کے لئے ضابطے اورقانون بنے ہوئے ہیں، لیکن اس موضوع پر سیاسی فائدہ لینے کی کوشش نہیں ہونی چاہئے۔

آسام اسمبلی انتخابات 2026 میں بی جے پی اتحاد نے شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جیت کی ہیٹ ٹرک کی۔ ہیمنتا بسوا سرما نے جیت کا سہرا پون کھیڑا کو دیا اور نشاندہی کی کہ بنگلہ دیشی مسلمان ووٹ دینے کے لئے تیارنہیں ہیں۔ انہوں نے بنگال میں بی جے پی کی زبردست جیت کو"ملک کی جیت" قرار دیا۔

سپریہ شرینت نے عوام سے اپیل کی کہ وہ نفرت کے خلاف کھل کر آواز اٹھائیں اور ان لوگوں کا ساتھ دیں، جو اس کا نشانہ بن رہے ہیں۔ ان کے مطابق خاموش رہنا مسئلے کو مزید بڑھا سکتا ہے، اس لیے ہر شہری کی ذمہ داری ہے کہ وہ امن، بھائی چارے اور رواداری کو فروغ دے۔

مرکزی وزیر اور تلنگانہ بی جے پی کے صدر جی کشن ریڈی نے تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی پر شدید سیاسی حملہ کرتے ہوئے کانگریس پر مذہب کی بنیاد پر سیاست، اقلیتی خوشنودی اور سماجی انصاف کے ساتھ دھوکہ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ کشن ریڈی نے وزیر اعلیٰ کے مذہب پر مبنی ریزرویشن سے متعلق حالیہ بیانات اور اقدامات کو آئین کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ کی عوام سب کچھ دیکھ رہی ہے اور مناسب وقت پر کانگریس کو اس کی قیمت چکانی پڑے گی۔

موہن بھاگوت نے کہا کہ مسلمانوں کو یہ سمجھنا چاہیے کہ عبادت کے طریقوں میں وہ الگ ہیں، لیکن ثقافت، قوم اور سماج کے اعتبار سے ہم سب ایک ہی بڑی اکائی کے حصے ہیں۔ بس یہ سمجھنے سے سب ٹھیک ہو جائے گا۔ اس کے علاوہ کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے۔

پٹنہ میں واقع سرکاری طبی کالج و اسپتال کے پرنسپل محفوظ الرحمان نے بتایا کہ نُصرت پروین اپنی ملازمت جوائن کریں گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ پہلے ایسی خبریں سامنے آئی تھیں کہ تنازع کے بعد نُصرت نے نوکری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تاہم یہ خبریں درست نہیں ہیں۔ پرنسپل کے مطابق نُصرت پروین جلد ہی پٹنہ صدر اسپتال میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔

جماعت اسلامی ہند کے " شعبہ برائے فرقہ وارانہ ہم آہنگی‘‘ کی جانب سے ایک دوروزہ پروگرام بعنوان’ آل انڈیا کمیونل ہارمونی کو آرٹینیٹرز میٹ‘ کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک کی تقریباً 20 ریاستوں سے زمینی سطح پر فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لیے کام کرنے والے مرد و خواتین نے شرکت کی۔