Bharat Express

MP govt invokes NSA: مدھیہ پردیش حکومت نے مشتبہ مسلم نوجوانوں کے مکانوں کومسمار کردیا، مسلم نوجوانوں پر لوگوں کو ہراساں کرنے کا الزام

بھوپال میں ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے۔ اس ویڈیو میں ایک نوجوان کے گلے میں پٹا باندھا گیا ہے اور کچھ شرپسند اس کے ساتھ جانوروں جیسا سلوک کر رہے ہیں۔ اس پر وہ کہتے ہیں کہ ‘میں میاں بھائی بننے کو تیار ہوں

مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے۔ اس ویڈیو میں ایک نوجوان کے گلے میں پٹا باندھا گیا ہے اور کچھ شرپسند اس کے ساتھ جانوروں جیسا سلوک کر رہے ہیں۔ اس پر وہ  شخص کہتا ہے کہ ‘میں میاں بھائی بننے کو تیار ہوں’۔  اس معاملہ کے منظر عامپر آ۔ے کے بعد ریاست کے وزیروزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے کہا ہے کہ ملزمان کے گھروں پر بلڈوزر چلیں گے۔  بھوپال میں  کچھ بدمعاشوں نے ایک نوجوان کے گلے میں پٹا باندھ دیا۔ اس سے متعلق ویڈیو سوشل میڈیا پ روائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں نوجوان کو یہ کہتے ہوئے سنا گیا ہے کہ ‘میں میاں بھائی بننے کو تیار ہوں’۔ مجھے چھوڑ دو. ویڈیو میں کچھ لوگ نوجوان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دے رہے ہیں۔ یہ معاملہ منظر عام پرآنے کے بعد وزیر داخلہ نروتم مشرا حرکت میں آگئے اور پولیس کمشنر کو 24 گھنٹے کے اندر سخت کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔

بتایاجارہا ہے کہ بعد ٹیلا جمال پورہ تھانہ علاقہ کے رہنے والے وجے نے  اس معاملہ کے تعلق سے پولیس میں شکایت درج کرائی۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے چھ ملزمان کے خلاف مذہبی آزادی ایکٹ کے ساتھ ساتھ دیگر دفعات کے تحت مقدمہ بھی درج کر لیا ہے۔ اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے بھوپال کے پولس کمشنر اور کلکٹر کو سخت ہدایات دی ہیں کہ وہ مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کرکے ایک مثال قائم کریں۔ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر اب ملزمین کے خلاف این ایس اے کے تحت کارروائی کی جا رہی ہے۔ تینوں ملزمین کےمکانوں پر بلڈوزر چلائے جائیں گے۔ اس کے بعد وزیر داخلہ نروتم مشرا ایک بار پھر میڈیا کے سامنے آئے۔ انہوں نے کہا کہ صبح آپ کو 24 گھنٹے بتائے گئے تھے۔ ملزمان چھ گھنٹے کے اندر پکڑے گئے۔ این ایس اے نے کارروائی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ  نفرت انگیز سوچ اور ذہنیت رکھنے والوں کے خلاف بھوپال میں یہ کارروائی ریاست میں ایک مثال بنے گی۔

 

چھ افراد کے خلاف مقدمہ درج

اس معاملے میں متاثرہ وجے کی شکایت پر پولیس نے چھ ملزمان کے خلاف مذہبی آزادی ایکٹ کے ساتھ ساتھ دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ پرانے بھوپال میں بلال ٹیلا، فیضان لالہ، ساحل بچہ، محمد سمیر ٹیلا اور مفید خان پر یہ الزام ہے کے انہوں نے وجے نامی نوجوان کی پٹائی کی۔ یہ ویڈیو 9 جون کی بتائی جا رہی ہے۔ پنچاوتی کالونی لال گھاٹی کے رہنے والے وجے نے پولیس کو شکایت کی ہے کہ 9 جون کو وہ اور اس کے دوست شاہ رخ ایک شادی کے لیے لینڈ مارک گارڈن گئے تھے۔ رات کو وہاں سے واپس آئے۔ شاہ رخ کو گھر چھوڑ کر وہ گھر جا رہے تھے۔ پھر راستے میں ملزم نے اسے روکا اور تھپڑ مار دیا۔ چاقو دکھایا، اسے موٹر سائیکل پر بٹھا لیا۔ اس کی ایکٹیوا کی چابی اور موبائل چھین لیا۔ وجے نے الزام عائد کیا کہ فیضان اور ساحل نے پی جی بی ٹی گراؤنڈ میں اس کے گلے میں بیلٹ باندھی۔ باقی لڑ گئ۔ جیب میں رکھے پیسے نکالے۔ وجے نے مزید کہا کہ ان لوگوں نے میر ی پٹائی کی اور مجھ سے کہا کہ تم بزدل ہو،تمہارے پاس دماغ نہیں ہے۔ لڑائی کے دوران وجے کے بھائی لوکیش اور ماں کو فون کرکے دھمکیاں دی گئیں۔ اس پر نوجوان کو ویڈیو میں یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ میں میاں بھائی بننے کو تیار ہوں۔

 اس معاملہ پر مقامی رکن اسمبلی رامیشور شرما نے بھی اس معاملے پر ناراضگی ظاہر کی۔ انہوں نے کہا کہ مدھیہ پردیش حکومت نے اس ویڈیو کو سنجیدگی سے لیا ہے۔ وزیر داخلہ نے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ میں پولیس کمشنر اور انتظامیہ سےاس بھی درخواست کروں گا کہ اس طرح کے جرم میں جولوگ ملوث ہیں ان کے  خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ  کیا ہندو بیٹوں اور بیٹیوں کو ستانے کے لیے کوئی گینگ بنا ہے؟ کیا وہ منشیات کا کوئی کاروباری ہیں ؟ اس معاملے کی ہر زاویے سے تحقیقات ہونی چاہیے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ مجرموں کو بخشا نہیں جائے گا۔ میں نے متاثرہ خاندان سے بات کی ہے۔ دارالحکومت میں پٹہ باندھ کر لوگوں کو گھسیٹنا جرم ہے اور یہ کام انتظامیہ کا ہے کہ وہ ان لوگوں کے ساتھ بھی ایسا ہی کرے۔ دوسری جانب کانگریس ایم ایل اے اور سابق وزیر پی سی شرما نے بھی کہا کہ نوجوان کے گلے میں پٹا باندھنے اور اسے مارنے کا واقعہ افسوسناک ہے۔ حکومت بڑی باتیں کرتی ہے لیکن مافیا کے حوصلے بلند ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Also Read