نئی دہلی: رمضان کامہینہ مبارک، بابرکت اور مقدس مہینہ ہے۔ اس مہینے میں کئے جانے والے اعمال کی کافی اہمیت ہے اوراس پراضافی ثواب بھی ملتا ہے۔ اسی ضمن میں کسی روزے دارکوافطارکرانے کی بہت بڑی فضیلت اوراہمیت ہے۔ یہ صرف کھانے کی تقسیم نہیں بلکہ محبت، خیرخواہی اوراجرعظیم حاصل کرنے کا ذریعہ ہے۔ کوئی بھی شخص اگرکسی کوافطارکراتا ہے، تواللہ اس کو روزہ کے برابر اجروثواب دیتا ہے۔ حدیث کے مطابق، افطارکے وقت روزے دارکی دعا قبول ہوتی ہے۔ اس لئے اگرکوئی روزہ دارآپ کے لئے دعا کرے گا، تووہ آپ کے حق میں باعثِ رحمت بنے گی۔
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم خود روزے داروں کوافطار کراتے تھے اوردوسروں کو بھی اس کی ترغیب دیتے تھے۔ جو شخص کسی روزے دارکوافطار کرائے، اسے بھی روزے دارکا برابرثواب ملے گا، بغیراس کے کہ روزے دارکے اجرمیں کوئی کمی ہو۔ یعنی کوئی شخص کسی بھی روزہ دارکوافطارکراتا ہے تواللہ اس کے ثواب میں کسی بھی طرح کی کمی کئے بغیراسے بھی روزہ دارکے برابرثواب دیتا ہے۔
افطار پارٹی سے بھائی چارہ کو ملتا ہے فروغ
روزہ افطارکرانا ایک نیکی ہے اوراللہ نیکی کرنے والوں کو پسند کرتا ہے۔ اس سے گناہوں کی بخشش ہوتی ہے اورآخرت میں درجات بلند ہوتے ہیں۔ ایک حدیث کے مطابق، جس نے کسی روزے دارکوافطارکرایا تواللہ اسے جنت میں پانی پلائے گا، جہاں پی کروہ کبھی پیاسا نہیں ہوگا۔ صاحب ثروت اورمالدار افراد کے ذریعہ افطار کرانے سے یا افطارپارٹی کرنے سے سب سے غریب اورضرورت مند افراد کوفائدہ ہوتا ہے اوروہ بھی عزت واحترام کے ساتھ کھانا کھا سکتے ہیں، جوان کے لئے بڑی خوشی اورراحت کا باعث بنتا ہے۔ حالانکہ اس کے لئے شرط یہ ہے کہ اس میں دکھاوا نہ ہو بلکہ یہ اللہ کی رضا کی خاطر اور آپسی بھائی چارہ کے لئے منعقدکیا گیا ہو۔
روزہ افطار کرانے کا بہترین ثواب
رمضان کا روزہ فرض اورتراویح کونفل (سنت مؤکدہ) بنایا ہے۔ یہ صبرکا مہینہ ہے، اورصبرکا بدلہ جنت ہے۔ یہ ہمدردی اورخیرخواہی کا مہینہ ہے، اس میں مومن کا رزق بڑھا دیا جاتا ہے، اس میں روزہ افطارکرنے والے کی مغفرت، گناہوں کی بخشش اورجہنم سے آزادی کے پروانے کے علاوہ کسی کو افطار کرانے والے شخص کو روزہ دارکے برابرکا ثواب ملتا ہے، چاہے وہ افطارایک کھجوریا ایک گھونٹ پانی سے ہی کیوں نہ کرائے، ہاں! اگر روزہ دارکو پیٹ بھرکرکھانا کھلایا یا پلایا تواللہ تعالیٰ اسے حوضِ کوثرسے ایسا پانی پلائیں گے، جس کے بعد وہ جنت میں داخل ہونے تک پیاسا نہ ہوگا۔ اس ماہ کا پہلا عشرہ رحمت کا (پہلے روزہ سے 10ویں روزہ تک)، دوسرا مغفرت (11ویں روزہ سے 20ویں روزہ تک) اورتیسرا عشرہ (21ویں روزہ سے 30ویں روزہ تک) جہنم سے آزادی کا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی دستیاب ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


