راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت (فائل فوٹو)
Rahul Gandhi News: کانگریس لیڈر اور وائناڈ سے رکن پارلیمنٹ رہے راہل گاندھی کی لوک سبھا رکنیت ختم ہونے کے بعد راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہا- راہل گاندھی کی لوک سبھا رکنیت ختم کرنا تانا شاہی کی ایک اور مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی ملک کی آواز ہیں، جو اس تانا شاہی کے خلاف اب اور مضبوط ہوگی۔
وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے کہا کہ راہل گاندھی کی لوک سبھا رکنیت ختم کرنا تانا شاہی کی ایک اور مثال ہے۔ بی جے پی یہ نہ بھولے کہ یہی طریقہ انہوں نے اندرا گاندھی کے خلاف بھی اپنایا تھا اور منہ کی کھانی پڑی تھی۔ راہل گاندھی ملک کی آواز ہیں، جو اس تانا شاہی کے خلاف اب مزید مضبوط ہوگی۔
ایک دیگر ٹوئٹ میں اشوک گہلوت نے کہا- بھارت جوڑو یاترا میں راہل گاندھی نے مہنگائی، بے روزگاری، بدعنوانی اور تشدد کا موضوع اٹھایا۔ ان پر دھیان دینے کی جگہ بی جے پی حکومت راہل گاندھی کے خلاف جابرانہ قدم اٹھا رہی ہے۔
श्री राहुल गांधी की लोकसभा सदस्यता खत्म करना तानाशाही का एक और उदाहरण है। बीजेपी ये ना भूले कि यही तरीका उन्होंने श्रीमती इन्दिरा गांधी के खिलाफ भी अपनाया था और मुंह की खानी पड़ी। श्री राहुल गांधी देश की आवाज हैं जो इस तानाशाही के खिलाफ अब और मजबूत होगी।
— Ashok Gehlot (@ashokgehlot51) March 24, 2023
جے رام رمیش اور پرینکا گاندھی نے کیا ٹوئٹ
کانگریس کے میڈیا ڈپارٹمنٹ کے سربراہ جے رام رمیش نے لوک سبھا سکریٹریٹ کے نوٹیفکیشن کے بعد کہا کہ ہم اس لڑائی کو قانونی اور سیاسی طریقے سے لڑیں گے۔ ہم نہ خاموش رہیں اور نہ ہی گھبرائیں گے۔
راہل گاندھی کی رکنیت ختم کئے جانے کے بعد پرینکا گاندھی واڈرا نے بھی ٹوئٹ کیا۔ انہوں نے کہا کہ نیرو مودی گھوٹالہ 14,000 کروڑ، للت مودی گھوٹالہ 425 کروڑ، میہل چوکسی گھوٹالہ 13,500 کروڑ، جن لوگوں نے ملک کا پیسہ لوٹا، بی جے پی ان کے بچاو میں کیوں اتری ہے؟ جانچ سے کیوں بھاگ رہی ہے؟ جو لوگ اس پر سوال اٹھا رہے ہیں، ان پر مقدمے لادے جاتے ہیں۔ کیا بی جے پی بدعنوانوں کی حمایت کرتی ہے؟
کیا ہے پورا معاملہ
سورت کی ایک عدالت نے مودی سرنیم سے متعلق تبصرہ پر کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے خلاف سال 2019 لوک سبھا الیکشن میں دیئے گئے بیان سے متعلق مجرمانہ ہتک عزت کے ایک معاملے میں انہیں کل (جمعرات) کو دو سال کی جیل کی سزا سنائی تھی۔ اس فیصلے کے بعد سے ہی راہل گاندھی پر لوک سبھا کی رکنیت کے لئے نا اہل ٹھہرائے جانے کا خطرہ منڈلانے لگا تھا۔ آخر کار لوک سبھا سکریٹریٹ نے آج نوٹیفکیشن جاری کرکے ان کی رکنیت منسوخ کردی۔
بھارت ایکسپریس
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

