من پریت سنگھ بادل بی جے پی میں شامل
Manpreet S Badal joins the BJP: پنجاب کانگریس کو ایک بار پھر بڑا جھٹکا لگا ہے۔ خبر ہے کہ پنجاب کانگریس کے قدآور لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ نوجوت سنگھ سدھو کے قریبی لیڈر من پریت سنگھ بادل (Manpreet Badal) نے کانگریس سے استعفیٰ دے دیا ہے اور بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی (Rahul Gandhi) کو بھیجا ہے۔ راہل گاندھی کو اپنا استعفیٰ بھیجنے کے فوراً بعد بی جے پی میں شامل بھی ہوگئے۔ وہ پنجاب کی کانگریس حکومت میں وزیر خزانہ رہ چکے ہیں۔ شرومنی اکالی دل حکومت میں بھی وہ وزیر خزانہ کا عہدہ سنبھال چکے ہیں۔
Delhi | Manpreet S Badal joins the BJP in presence of Union minister Piyush Goyal.
He, today, resigned from the primary membership of the Congress party. https://t.co/nx9VEzhlK3 pic.twitter.com/r9eOS2SEVV
— ANI (@ANI) January 18, 2023
بھارت جوڑو یاترا کے درمیان من پریت بادل کے اس فیصلے سے پنجاب میں کانگریس کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ اس سے پہلے کیپٹن امریندر سنگھ نے پارٹی کا ساتھ چھوڑ دیا تھا۔ وہیں اس سے پہلے سینئر لیڈر سنیل جھاکھڑ بھی پارٹی کو الوداع کہہ چکے ہیں۔ راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کل ہی پنجاب سے ہماچل پہنچی ہے۔ اس درمیان راہل گاندھی کی یاترا کے جاتے ہی من پریت بادل کے استعفیٰ سے کانگریس کو جھٹکا لگا ہے۔
-بھارت ایکسپریس