Urdu Conclave 2026

Return of Rangasamy-led NDA: پڈوچیری میں رنگاسوامی کی واپسی کے آثار، این ڈی اے کو برتری،  تھٹانچاوڈی سیٹ سے وزیراعلیٰ آگے

اعداد و شمار کے مطابق آل انڈیا این آر کانگریس 9 سیٹوں پر آگے ہے، جبکہ اس کی اتحادی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی 2 سیٹوں پر برتری بنائے ہوئے ہے۔ اس کے علاوہ اے آئی اے ڈی ایم کے ایک سیٹ پر آگے ہے۔ دوسری جانب اپوزیشن اتحاد کو محدود کامیابی ملتی نظر آرہی ہے۔ انڈین نیشنل کانگریس، ڈی ایم کے اور اے ڈی ایم کے ایک-ایک سیٹ پر سبقت حاصل کیے ہوئے ہے۔

پڈوچیری: مرکز کے زیرانتظام علاقے پڈوچیری میں اسمبلی انتخابات کی ووٹوں کی گنتی کے ابتدائی رجحانات میں نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کی واپسی کے واضح اشارے مل رہے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق وزیراعلیٰ این رنگاسوامی اپنی تھٹانچاوڈی اسمبلی سیٹ سے 4336 سے زائد ووٹوں کی برتری کے ساتھ آگے چل رہے ہیں۔ 30 رکنی پڈوچیری اسمبلی میں این ڈی اے کو ابتدائی رجحانات میں برتری حاصل ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق آل انڈیا این آر کانگریس 9 سیٹوں پر آگے ہے، جبکہ اس کی اتحادی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی 2 سیٹوں پر برتری بنائے ہوئے ہے۔ اس کے علاوہ اے آئی اے ڈی ایم کے ایک سیٹ پر آگے ہے۔ دوسری جانب اپوزیشن اتحاد کو محدود کامیابی ملتی نظر آرہی ہے۔ انڈین نیشنل کانگریس، ڈی ایم کے اور اے ڈی ایم کے ایک-ایک سیٹ پر سبقت حاصل کیے ہوئے ہے۔

رنگاسوامی سمیت اہم امیدوار آگے

آل انڈیا این آر کانگریس، AINRC کے جن امیدواروں کو برتری حاصل ہے ان میں این رنگاسوامی کے علاوہ وی پی سیواکولندھو، وائیپوری مانیکندن، سی آئی اپّن (موتیاپن)، ای موہن داس، پی راجیولو، پی آر این تھیرومروگن اور ملاڈی کرشنا راؤ شامل ہیں۔ ایگزٹ پول کے اندازوں میں بھی این ڈی اے کی جیت کی پیش گوئی کی گئی تھی۔ مختلف سروے کے مطابق اتحاد کو 16 سے 20 سیٹیں مل سکتی ہیں، جبکہ کانگریس اور اس کے اتحادیوں کو 6 سے 12 سیٹوں تک محدود رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔

سہ رخی مقابلہ، مگر این ڈی اے مضبوط

پڈوچیری میں اس بار مقابلہ بنیادی طور پر این ڈی اے اور کانگریس-ڈی ایم کے اتحاد کے درمیان رہا، تاہم فلم اداکار تھلاپتی وجے کی پارٹی تملگا ویٹری کژگم نے بھی انتخابی میدان میں اتر کر مقابلے کو سہ رخی بنانے کی کوشش کی۔ ٹی وی کے نے کچھ دیگر جماعتوں کے ساتھ اتحاد کر کے کئی نشستوں پر امیدوار کھڑے کیے۔

نشستوں کی تقسیم اور سیاسی صف بندی

این ڈی اے اتحاد میں آل انڈیا این آر کانگریس، AINRC نے 16 سیٹوں پر، بی جے پی نے 10 سیٹوں پر جبکہ اے آئی اے ڈی ایم کے اور ایل جے کے نے 2-2 سیٹوں پر امیدوار اتارے۔ دوسری جانب کانگریس اور ڈی ایم کے نے بالترتیب 16 اور 14 سیٹوں پر انتخاب لڑا۔ پڈوچیری اسمبلی کی موجودہ مدت 15 جون کو ختم ہو رہی ہے۔ ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور حتمی نتائج دن کے آخر تک سامنے آنے کی توقع ہے۔ ابتدائی رجحانات اگر نتائج میں تبدیل ہوتے ہیں تو این رنگاسوامی کی قیادت میں این ڈی اے ایک بار پھر حکومت بنانے میں کامیاب ہو سکتی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read