Return of Rangasamy-led NDA: پڈوچیری میں رنگاسوامی کی واپسی کے آثار، این ڈی اے کو برتری، تھٹانچاوڈی سیٹ سے وزیراعلیٰ آگے
اعداد و شمار کے مطابق آل انڈیا این آر کانگریس 9 سیٹوں پر آگے ہے، جبکہ اس کی اتحادی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی 2 سیٹوں پر برتری بنائے ہوئے ہے۔ اس کے علاوہ اے آئی اے ڈی ایم کے ایک سیٹ پر آگے ہے۔ دوسری جانب اپوزیشن اتحاد کو محدود کامیابی ملتی نظر آرہی ہے۔ انڈین نیشنل کانگریس، ڈی ایم کے اور اے ڈی ایم کے ایک-ایک سیٹ پر سبقت حاصل کیے ہوئے ہے۔
National Politics: ’’نتیش کمار راجیہ سبھا کے رکن کے طور پر قومی سیاست میں کررہے ہیں واپسی‘‘ وزیر داخلہ امت شاہ نے کیا خیرمقدم
نتیش کمار نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ وہ موجودہ انتخابی مرحلے میں راجیہ سبھا کے رکن بننے کے خواہش مند ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ بہار کے عوام کے ساتھ ان کا رشتہ برقرار رہے گا اور ترقی یافتہ بہار کی تعمیر کے لیے ان کا عزم مضبوط رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ نئی حکومت کو ان کا مکمل تعاون اور رہنمائی حاصل ہوگی۔
Voter Adhikar Yatra: لالو پرساد یادو نے دکھائے پرانے تیور ،’ووٹر ادھیکار یاترا‘ کے دوران آرجے ڈی صدر نے اپنے مختصر خطاب میں محفل لوٹ لی
لالو پرساد نے عوام سے اپیل کی کہ سب متحد ہو کر راہل گاندھی اور تیجسوی یادو کے ساتھ مل کر بی جے پی کو اقتدار سے ہٹائیں اور جمہوریت کو مضبوط ہونے دیں۔ خطاب کے اختتام پر انہوں نے روایتی عوامی انداز میں کہا ’’لاگل لاگل جھولنیاں میں دھکا، بلم کلکتہ چلا‘‘ جس پر مجمع میں قہقہے گونج اٹھے۔




