Urdu Conclave 2026

National Politics: ’’نتیش کمار راجیہ سبھا کے رکن کے طور پر قومی سیاست میں کررہے ہیں واپسی‘‘ وزیر داخلہ امت شاہ نے کیا خیرمقدم

نتیش کمار نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ وہ موجودہ انتخابی مرحلے میں راجیہ سبھا کے رکن بننے کے خواہش مند ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ بہار کے عوام کے ساتھ ان کا رشتہ برقرار رہے گا اور ترقی یافتہ بہار کی تعمیر کے لیے ان کا عزم مضبوط رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ نئی حکومت کو ان کا مکمل تعاون اور رہنمائی حاصل ہوگی۔

پٹنہ: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جنتا دل یونائیٹڈ کے سربراہ اور بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار کی راجیہ سبھا انتخابات کے لیے نامزدگی داخل کرنے پر خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی وزیراعلیٰ کی مدت بہار کی تاریخ کا سنہرا باب ثابت ہوگی۔ امت شاہ نے کہا کہ طویل عرصے کے بعد نتیش کمار ایک بار پھر قومی سیاست میں راجیہ سبھا کے رکن کی حیثیت سے داخل ہو رہے ہیں۔ انہوں نے 2005 سے اب تک بہار کے وزیراعلیٰ کے طور پر خدمات انجام دیں اور ان کا دور حکومت ریاست کی مجموعی ترقی کے لیے نمایاں رہا۔ انہوں نے کہا کہ رکن اسمبلی، رکن پارلیمنٹ، وزیراعلیٰ اور مرکزی وزیر کے طور پر ان کے طویل عوامی کیریئر پر کبھی بدعنوانی کا داغ نہیں لگا۔ گزشتہ گیارہ برسوں میں وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں بہار کی ترقی میں ان کا اہم کردار رہا اور مرکزی حکومت کی اسکیمیں عوام تک پہنچانے میں انہوں نے موثر قیادت فراہم کی۔ نتیش کمار کے علاوہ این ڈی اے کے دیگر امیدواروں نے بھی راجیہ سبھا کے لیے کاغذات نامزدگی داخل کیے۔ ان میں بی جے پی کے صدر نتن نبین، راشٹریہ لوک مورچہ کے سربراہ اپیندر کشواہا، بی جے پی کے شیویش کمار اور جے ڈی یو کے رام ناتھ ٹھاکر شامل ہیں۔

نتیش کمار کا بیان اور اپوزیشن کا ردعمل

نتیش کمار نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ وہ موجودہ انتخابی مرحلے میں راجیہ سبھا کے رکن بننے کے خواہش مند ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ بہار کے عوام کے ساتھ ان کا رشتہ برقرار رہے گا اور ترقی یافتہ بہار کی تعمیر کے لیے ان کا عزم مضبوط رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ نئی حکومت کو ان کا مکمل تعاون اور رہنمائی حاصل ہوگی۔ اپوزیشن نے اس پیش رفت پر تنقید کی ہے۔ راشٹریہ جنتا دل کے رہنما تیجسوی یادو نے کہا کہ ان کا یہ الزام درست ثابت ہوا کہ بی جے پی نیتیش کمار کو وزیراعلیٰ کی کرسی سے ہٹانا چاہتی تھی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ این ڈی اے کا نعرہ 2025 سے 30 پھر سے نیتیش تھا، لیکن بی جے پی نے انہیں سیاسی طور پر حاشیے پر ڈال دیا۔ واضح رہے کہ 2025 کے اسمبلی انتخابات میں این ڈی اے نے دو تہائی اکثریت حاصل کی تھی اور نتیش کمار نے پانچویں بار کامیابی حاصل کرتے ہوئے دسویں مرتبہ وزیراعلیٰ کے طور پر حلف لیا تھا۔ وہ بہار کی تاریخ کے سب سے طویل مدت تک خدمات انجام دینے والے وزیراعلیٰ ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read