Bharat Express DD Free Dish

Parliament’s Monsoon Session: ’’ہر آواز کو موقع اور ہر خیال کو احترام ملنا چاہیے، یہی پارلیمنٹ کا کردار ہے‘‘ مانسون اجلاس سے قبل وزیر اعظم نے بامعنی بحث ومباحثے پر دیا زور

وزیراعظم مودی نے کہا ’’جہاں حقائق اور دلیل ہوتی ہے، وہاں طوفان کے لیے کوئی جگہ نہیں ہوتی۔ اگر دلیل مضبوط ہو تو پُرسکون ذہن سے بھی اپنی آواز کو بلند کیا جا سکتا ہے۔‘‘ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حقائق اور دلیل کے ساتھ ایوان کی بحث کو مزید بامعنی بنایا جائے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہر آواز کو موقع ملنا چاہیے اور ہر خیال کا احترام ہونا چاہیے، یہی پارلیمنٹ میں ان کا کردار ہے۔

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے آغاز سے قبل کہا کہ جہاں حقائق اور دلیل ہوتی ہے، وہاں طوفان کے لیے کوئی جگہ نہیں ہوتی۔ اگر دلیل مضبوط ہو تو پُرسکون ذہن کے ساتھ بھی اپنی آواز کو بلند کیا جا سکتا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ جب مانسون اجلاس شروع ہو رہا ہے، ملک نے رفتار پکڑلی ہے اور پارلیمنٹ کی مثبت روح اس رفتار میں نئی توانائی بھر سکتی ہے۔ ملک کے اہداف حاصل کرنے کے لیے مثبت جذبہ انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا ’’ہمارے ایوان میں بہت سے تجربہ کار ارکان پارلیمنٹ موجود ہیں، چاہے ان کا تعلق کسی بھی سیاسی جماعت سے ہو۔ ان کے پاس طویل تجربہ ہے۔ ایسے وقت میں ملک اور پارلیمنٹ کو ان کے تجربے اور علم کی ضرورت ہے۔‘‘

’پارلیمنٹ میں بامعنی بحث وقت کی ضرورت ہے‘

وزیراعظم مودی نے کہا کہ آج کے وقت کی ضرورت ہے کہ پارلیمنٹ چلے، بامعنی بحث ہو اور مل جل کر ملک کو آگے لے جانے کا عزم کیا جائے۔ انہوں نے کہا، ’’میرا خیال ہے کہ پارلیمنٹ کا چلنا، بامعنی بحث ہونا اور مل جل کر ملک کو آگے لے جانے کا عزم کرنا وقت کی ضرورت ہے۔‘‘ وزیراعظم نے کہا کہ امنگوں سے بھرے ملک کے نوجوان چاہتے ہیں کہ بھارت آگے بڑھے۔ انہوں نے کہا کہ آج وقت کی ضرورت ہے کہ حب الوطنی اور قومی جذبے سے سرشار آوازوں کو ایوان میں مناسب پلیٹ فارم ملتا رہے۔ انہوں نے کہا ’’ان آوازوں کو بلند ہونا چاہیے اور ملک کو سمت دینی چاہیے۔‘‘

’مضبوط دلیل ہو تو پُرسکون ذہن سے آواز بلند کی جا سکتی ہے‘

وزیراعظم مودی نے کہا ’’جہاں حقائق اور دلیل ہوتی ہے، وہاں طوفان کے لیے کوئی جگہ نہیں ہوتی۔ اگر دلیل مضبوط ہو تو پُرسکون ذہن سے بھی اپنی آواز کو بلند کیا جا سکتا ہے۔‘‘ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حقائق اور دلیل کے ساتھ ایوان کی بحث کو مزید بامعنی بنایا جائے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہر آواز کو موقع ملنا چاہیے اور ہر خیال کا احترام ہونا چاہیے، یہی پارلیمنٹ میں ان کا کردار ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ وہ تمام ارکان پارلیمنٹ کو ایوان کی کارروائی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی دعوت دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج صبح لوک سبھا اسپیکر نے بھی سوشل میڈیا کے ذریعے ملک کے ارکان پارلیمنٹ کا خیرمقدم کرنے کے اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ وہ بھی ان جذبات میں اپنی آواز شامل کرتے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔