Parliament’s Monsoon Session: ’’ہر آواز کو موقع اور ہر خیال کو احترام ملنا چاہیے، یہی پارلیمنٹ کا کردار ہے‘‘ مانسون اجلاس سے قبل وزیر اعظم نے بامعنی بحث ومباحثے پر دیا زور
وزیراعظم مودی نے کہا ’’جہاں حقائق اور دلیل ہوتی ہے، وہاں طوفان کے لیے کوئی جگہ نہیں ہوتی۔ اگر دلیل مضبوط ہو تو پُرسکون ذہن سے بھی اپنی آواز کو بلند کیا جا سکتا ہے۔‘‘ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حقائق اور دلیل کے ساتھ ایوان کی بحث کو مزید بامعنی بنایا جائے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہر آواز کو موقع ملنا چاہیے اور ہر خیال کا احترام ہونا چاہیے، یہی پارلیمنٹ میں ان کا کردار ہے۔
Caste Census: ’’ذات پر مبنی مردم شماری کی تفصیلات اب تک واضح نہیں، اپوزیشن سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی‘‘ کانگریس کا مرکزی حکومت پر بڑا الزام
جے رام رمیش نے پرانے بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 2021 میں حکومت نے عدالت میں حلف نامہ دے کر ذاتی مردم شماری کی مخالفت کی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے ایک انٹرویو میں ذاتی مردم شماری کے مطالبے کو ’’اربن نکسل‘‘ سوچ قرار دیا تھا، جس پر اب انہیں کانگریس سے معافی مانگنی چاہیے۔
PM to address Lok Sabha today: خصوصی پارلیمانی اجلاس میں وزیراعظم نریندر مودی آج سہ پہر تین بجے لوک سبھا سے کریں گے خطاب
مجوزہ قانون سازی کے تحت خواتین کے لیے 33 فیصد ریزرویشن کو عملی شکل دینے کی کوشش کی جا رہی ہے، جو کہ ’’ناری شکتی وندن ادھینیم‘‘ سے جڑا ہوا ہے۔ اس کے ساتھ ہی لوک سبھا کی کل نشستوں کو موجودہ 543 سے بڑھا کر زیادہ سے زیادہ 850 تک کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔
No-Confidence Motion: لوک سبھا میں آئینی تنازعہ، اسدالدین اویسی نے جگدمبیکا پال کی صدارت پر اٹھائے سوال
بحث کے آغاز پر کانگریس کے رکن پارلیمنٹ گورو گوگوئی نے طنزیہ انداز میں کہا کہ مستقبل میں پارلیمانی ریکارڈ دیکھے جائیں گے تو معلوم ہوگا کہ کرن ریجیجو وہ وزیر تھے جنہوں نے اپوزیشن کو سب سے زیادہ روکا۔
Amit Shah to speak in Lok Sabha: لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کو ہٹانے کی تحریک پر بحث، امت شاہ کل ایوان میں کریں گے خطاب
قرارداد کے حق میں لوک سبھا میں کانگریس کے رہنما گورو گوگوئی، منیش تیواری، دیپیندر سنگھ ہڈا اور جوتھیمانی اپنے دلائل پیش کریں گے۔ یہ بحث پارلیمنٹ کے جاری بجٹ اجلاس میں اہم سیاسی موضوع بن گئی ہے اور اس پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان سخت بحث متوقع ہے۔
Akhilesh Yadav slams Amit Shah: جو دوسروں کے لیے گڑھا کھودتے ہیں، خود اس میں گرتے ہیں — اکھلیش یادو کا امت شاہ پر حملہ
اکھلیش یادو نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ ’’جو دوسروں کے لیے گڑھا کھودتے ہیں، وہ خود اس میں گرتے ہیں۔ جنہوں نے ای ڈی بنائی، وہ بھی جیل گئے۔ جب یوپی کے وزیراعلیٰ اور نائب وزیراعلیٰ کے خلاف مقدمات واپس کیے گئے، اس وقت ایمانداری کہاں چلی گئی تھی؟‘‘
Election Commission’s impartiality doubtful syas Congress: الیکشن کمیشن کی غیر جانبداری مشکوک، ووٹر لسٹ میں ترمیم پر پارلیمنٹ میں کھلی بحث کی ضرورت: کانگریس
کانگریس اور اپوزیشن جماعتیں الیکشن کمیشن کی غیر جانبداری پر شدید تحفظات کا اظہار کر رہی ہیں اور بہار میں ووٹر لسٹ کی خصوصی نظر ثانی کے مسئلے پر پارلیمنٹ میں کھلی، شفاف اور فوری بحث کا مطالبہ کر رہی ہیں۔





