بہار اسمبلی انتخابات کی گہما گہمی کے دوران، انتخابی حکمت عملی ساز سے کارکن بنے جن سوراج کے بانی پرشانت کشور نے ایک بار پھر سیاسی ماحول کو گرما دیا ہے۔ نامزدگی کا سلسلہ شروع ہونے کے باوجود، انڈیا اتحاد میں سیٹوں کی تقسیم اور وزیر اعلیٰ کے امیدوار پر جاری غیر یقینی صورتحال پر سوال اٹھاتے ہوئے، پی کے نے ایک حیران کن پیش گوئی کی ہے۔ اب ان کی اس پیش گوئی پر نہ صرف بہار بلکہ پورے ملک میں بحث چھڑ گئی ہے۔ پی کے کا یہ دھماکہ خیز دعویٰ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب جن سوراج نے سب سے پہلے اپنے امیدواروں کی فہرست جاری کر کے انتخابی میدان میں مضبوط دعوے کے ساتھ اترنے کا پیغام دیا ہے، جس میں انتظامی افسران اور بھوجپوری فنکار جیسے چہرے شامل ہیں۔
بہار الیکشن کا ’اصل کنگ میکرٗ؟
میڈیا کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے پرشانت کشور نے واضح طور پر کہا ہے کہ اس مرتبہ عظیم اتحاد تیسرے نمبر پر رہے گا۔ بہار کی اصل انتخابی لڑائی این ڈی اے اور ان کی اپنی پارٹی جن سوراج کے درمیان ہے۔ جن سوراج پارٹی کے بانی پرشانت کشور نے انڈیا اتحاد کے اندر سیٹوں کی تقسیم پر کہا کہ جا کر ان سے پوچھئے، جہاں تک اصل لڑائی کی بات ہے تو وہ این ڈی اے اور جن سوراج کے درمیان ہے۔
’اصل کنگ میکر‘ جن سوراج؟
اگر پرشانت کشور کے دعوے کو مانا جائے تو وہ اپنی پارٹی کو حکومت بناتے ہوئے تو نہیں دیکھ رہے ہیں، لیکن ان کے بیان سے یہ اندازہ ضرور لگایا جا رہا ہے کہ وہ نہ تو تیجسوی یادو کو اور نہ ہی چراغ پاسوان کو کنگ میکر مان رہے ہیں۔ بلکہ وہ خود کو اور اپنی پارٹی جن سوراج کو انتخابی نتائج کے بعد سے ہی ایک ’اصل کنگ میکر‘ کے طور پر پیش کر رہے ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


