Bharat Express

Poverty in Madhya Pradesh: مدھیہ پردیش میں 15.94 فیصد لوگ غربت سے باہر نکل آئے، سی ایم شیوراج سنگھ نے دی جانکاری

مدھیہ پردیش میں زمینی ریکارڈ کو ڈیجیٹل بنانے کے اقدامات کی وجہ سے اسے قومی سطح پر عزت مل رہی ہے۔ ریاست کے 15 اضلاع کی منگل کو صدر جمہوریہ کے ہاتھوں اعزاز ملنے جارہا ہے۔ ان اضلاع کو زمینی ریکارڈ کی بہتری، ڈیجیٹلائزیشن اور جدید کاری کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان۔ (فائل فوٹو)

Poverty in Madhya Pradesh: مدھیہ پردیش میں خوشحالی کی ایک نئی کہانی سامنے آئی ہے۔ ریاست میں غریبوں کی تعداد میں مسلسل کمی آرہی ہے۔ شہری خط افلاس سے اوپر آ کر خوشحال زندگی گزار رہے ہیں۔ نیتی آیوگ کے ذریعہ جاری کردہ کثیر جہتی غربت انڈیکس میں یہ انکشاف ہوا ہے۔ وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے مدھیہ پردیش میں کابینہ کی میٹنگ سے پہلے یہ جانکاری دی ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ نیتی آیوگ کی طرف سے جاری کثیر جہتی غربت انڈیکس میں بتایا گیا ہے کہ مدھیہ پردیش میں 15.94 فیصد لوگ غربت سے باہر نکل آئے ہیں۔ ریاست میں کل 1.36 کروڑ لوگ غربت کی لکیر سے اوپر آکر باعزت زندگی گزار رہے ہیں۔

اس بڑی حصولیابی پر وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان  نے کہا کہ یہ ریاست کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے۔ شہریوں کو دی جارہی عوامی فلاحی اسکیموں کے فوائد بتاتے ہوئے سی ایم شیوراج نے کہا کہ مدھیہ پردیش کے 1 کروڑ 36 لاکھ لوگ مرکزی اور ریاستی حکومت کی اسکیموں کا فائدہ حاصل کررہے ہیں۔ ان اسکیموں کا اثر اس رپورٹ میں نظر آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کوبڑی  کامیابی ملی ہے۔ میرا ماننا ہے کہ یہ ایک بہت بڑا کام ہے جو ہمارے مدھیہ پردیش میں مرکز اور ریاست کی کئی اسکیموں کی وجہ سے ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:غربت کے خلاف مرکزی سرکار کو ملی بڑی کامیابی۔ نیتی آیوگ کی رپورٹ سے ہوا بڑا انکشاف

مدھیہ پردیش میں زمینی ریکارڈ کو ڈیجیٹل بنانے کے اقدامات کی وجہ سے اسے قومی سطح پر عزت مل رہی ہے۔ ریاست کے 15 اضلاع کی منگل کو صدر جمہوریہ کے ہاتھوں اعزاز ملنے جارہا ہے۔ ان اضلاع کو زمینی ریکارڈ کی بہتری، ڈیجیٹلائزیشن اور جدید کاری کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ ان تمام 15 اضلاع کے کلکٹر صدر جمہوریہ کے ہاتھوں ایوارڈ حاصل کریں گے۔ مدھیہ پردیش یہ ایوارڈ حاصل کرنے والی ریاستوں میں دوسرے نمبر پر ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ اس ایوارڈ کے لیے ملک کے کل 75 کلکٹرز کا انتخاب کیا گیا ہے، جن میں سے 15 کلکٹر مدھیہ پردیش سے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔