Bharat Express

India Poverty Data:غربت کے خلاف مرکزی سرکار کو ملی بڑی کامیابی۔ نیتی آیوگ کی رپورٹ سے ہوا بڑا انکشاف

رپورٹ کے مطابق غریبوں کی سب سے زیادہ تعداد دیہی علاقوں میں کم ہوئی ہے۔ دیہی علاقوں میں غریبوں کی تعداد 32.59 فیصد سے کم ہو کر 19.28 فیصد رہ گئی ہے۔ اسی مدت کے دوران شہری علاقوں میں غربت 8.65 فیصد سے کم ہو کر 5.27 فیصد رہ گئی ہے۔

India Poverty Data: مالی سال 2015-16 سے 2019-21 تک مودی حکومت کے 5 سالوں کے دوران 13.5 کروڑ لوگ غربت سے باہر آنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ یہ اعداد و شمار نیتی آیوگ کی طرف سے جاری کئے گئے ہیں۔ نیتی آیوگ نے ​​” National Multidimensional Poverty Index: A Progress Review 2023”کے عنوان سے ایک رپورٹ جاری کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق 2015-16 اور 2019-21 کے درمیان کثیر جہتی غربت کے شکار افراد کی تعداد 24.85 فیصد سے کم ہو کر 14.96 فیصد رہ گئی ہے۔

 دیہات میں غربت میں کمی

رپورٹ کے مطابق غریبوں کی سب سے زیادہ تعداد دیہی علاقوں میں کم ہوئی ہے۔ دیہی علاقوں میں غریبوں کی تعداد 32.59 فیصد سے کم ہو کر 19.28 فیصد رہ گئی ہے۔ اسی مدت کے دوران شہری علاقوں میں غربت 8.65 فیصد سے کم ہو کر 5.27 فیصد رہ گئی ہے۔ تمام ریاستوں میں غریبوں کی تعداد میں سب سے زیادہ کمی اتر پردیش میں دیکھی گئی ہے۔ اتر پردیش میں اس عرصے کے دوران 3.43 لوگ غربت کی لکیر سے اوپر اٹھنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ اتر پردیش کے بعد بہار ، مدھیہ پردیش، اڈیشہ اور راجستھان کا نمبر آتا ہے۔

ان محاذوں پر بہتری دیکھی گئی

نیتی آیوگ کے اس اعداد و شمار کے مطابق، غذائیت میں بہتری، تعلیمی سال میں اضافہ، صفائی ستھرائی میں بہتری اور کوکنگ گیس کی دستیابی نے غربت کو کم کرنے میں مدد کی ہے۔ SDG سے متعلقہ 12 اشاریوں میں صحت، تعلیم اور معیار زندگی کی پیمائش کی جاتی ہے۔ ان میں غذائیت، بچوں اور نوعمروں کی اموات، زچگی کی صحت، اسکول کی تعلیم کے سال، اسکول میں حاضری، کھانا پکانے کا گیس، صفائی، پینے کا پانی، بجلی، رہائش، اثاثے اور بینک اکاؤنٹس شامل ہیں۔ اور اعداد و شمار کے مطابق ان سب میں بہتری دیکھی گئی ہے۔

مرکزکی اسکیموں سے غربت میں کمی آئی

نیتی آیوگ نے ​​اپنی رپورٹ میں کہا کہ حکومت کی سب سے زیادہ توجہ صفائی ستھرائی، غذائیت، کھانا پکانے کے گیس، مالی شراکت، پینے کے صاف پانی اور بجلی پر رہی ہے، جس کی وجہ سے غربت میں کمی کے محاذ پر یہ کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ پوشن ابھیان اور انیمیا مکت جیسی اہم اسکیموں کی وجہ سے صحت کی دیکھ بھال کی ضروریات کو دستیاب کرایا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پردھان منتری اجولا یوجنا نے لوگوں کی زندگی بدل دی ہے۔ اس کے علاوہ مودی حکومت کی دیگر اسکیموں جیسے سوبھاگیہ، پردھان منتری آواس یوجنا، پی ایم جن دھن یوجنا اور مجموعی تعلیم نے بھی ملک میں غربت کو کم کیا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Also Read