Bharat Express DD Free Dish

PM Visit to Jordan, Ethiopia, and Oman: پی ایم نریندر مودی اردن، ایتھوپیا اور عمان کے دورے پر روانہ، مودی کا کسی افریقی ملک کا پہلا دورہ

اردن اور عمان کے درمیان سفر کے دوران وزیراعظم مودی ایتھوپیا بھی جائیں گے، جو ان کا اس افریقی ملک کا پہلا دورہ ہوگا۔ ایتھوپیا میں وہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے، جہاں وہ بھارت کو ’مدر آف ڈیموکریسی‘ کے طور پر پیش کرتے ہوئے بھارت-ایتھوپیا شراکت داری کی اہمیت اور گلوبل ساؤتھ کے لیے اس کے کردار پر روشنی ڈالیں گے۔

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی پیر کو اردن، ایتھوپیا اور عمان کے اہم سرکاری دورے پر روانہ ہو گئے۔ حکومت ہند کے مطابق یہ تینوں ممالک بھارت کے ساتھ قدیم تہذیبی رشتوں اور مضبوط دو طرفہ تعلقات کے حامل ہیں، جب کہ اس دورے کا مقصد سفارتی تعاون کے ساتھ ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔ روانگی سے قبل اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ وہ اردن کے شاہ عبداللہ دوم بن الحسین کی دعوت پر اس ملک کا دورہ کر رہے ہیں، جو بھارت اور اردن کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے 75 برس مکمل ہونے کی علامت ہے۔ اردن میں
قیام کے دوران وزیر اعظم شاہ عبداللہ دوم، وزیرِ اعظم جعفر حسن اور ولی عہد الحسین بن عبداللہ سے تفصیلی ملاقاتیں کریں گے، جن میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور باہمی تعاون پر تبادلۂ خیال ہوگا۔

اردن اور عمان کے درمیان دورے کے دوران وزیراعظم مودی ایتھوپیا بھی جائیں گے، جو ان کا اس افریقی ملک کا پہلا دورہ ہوگا۔ ایتھوپیا میں وہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے، جہاں وہ بھارت کو ’مدر آف ڈیموکریسی‘ کے طور پر پیش کرتے ہوئے بھارت-ایتھوپیا شراکت داری کی اہمیت اور گلوبل ساؤتھ کے لیے اس کے کردار پر روشنی ڈالیں گے۔ اس کے علاوہ وہ ایتھوپیا کے وزیر اعظم ابی احمد علی سے ملاقات کریں گے اور وہاں مقیم بھارتی برادری سے بھی خطاب کریں گے۔
پی ایم مودی کا عمان کا یہ دوسرا دورہ

وزیراعظم کا عمان کا دورہ 17 اور 18 دسمبر کو ہوگا۔ بھارت عمان کو خلیجی خطے میں اپنا قدیم ترین اسٹریٹجک شراکت دار قرار دیتا ہے۔ اس دورے کے دوران بھارت اور عمان کے درمیان مجوزہ جامع اقتصادی شراکت داری معاہدہ (CEPA) کے اعلان کا امکان ہے، جس سے تجارت
اور سرمایہ کاری کو نئی رفتار مل سکتی ہے۔ وزیراعظم مسقط میں دونوں ممالک کے کاروباری رہنماؤں سے خطاب کریں گے، جہاں مرکزی وزیرِ تجارت و صنعت پیوش گوئل کی موجودگی بھی متوقع ہے۔

سفارتی تعلقات کے قیام کے 70 سال مکمل

مودی نے کہا کہ عمان کا یہ دورہ بھارت اور سلطنتِ عمان کے درمیان سفارتی تعلقات کے 70 برس مکمل ہونے کا بھی سنگِ میل ہوگا۔ اس دوران وہ عمان کے سلطان سے ملاقات کر کے اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے اور تجارتی و اقتصادی تعاون بڑھانے پر گفتگو کریں گے۔ وزیرِ اعظم نے عمان میں مقیم بھارتی برادری کے اجتماع سے خطاب کرنے کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ تارکینِ وطن نے دونوں ممالک کے تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read