نئی دہلی — وزیراعظم نریندر مودی نے پیر کو یوکرین کے صدر وولودومیر زیلنسکی سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت یوکرین تنازع کے پرامن حل کے لیے ہر ممکن تعاون کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ یہ گفتگو ایسے وقت میں ہوئی جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پوتن کے درمیان یوکرین تنازع پر ایک سربراہی اجلاس ہونے والا ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں وزیر اعظم مودی نے کہا ’’صدر زیلنسکی سے بات کر کے اور حالیہ پیش رفت پر ان کے خیالات سن کر خوشی ہوئی۔ میں نے تنازع کے جلد اور پرامن حل کی ضرورت پر بھارت کے مستقل مؤقف کو دہرایا۔‘‘ وزیراعظم نے مزید کہا کہ بھارت نہ صرف اس سلسلے میں ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا بلکہ یوکرین کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے بھی پُرعزم ہے۔
Glad to speak with President Zelenskyy and hear his perspectives on recent developments. I conveyed India’s consistent position on the need for an early and peaceful resolution of the conflict. India remains committed to making every possible contribution in this regard, as well…
— Narendra Modi (@narendramodi) August 11, 2025
صدر زیلنسکی کا موقف
یوکرینی صدر زیلنسکی نے کہا کہ انہوں نے وزیراعظم مودی سے ’تفصیل سے‘ تمام اہم امور پر بات کی، جن میں ’دوطرفہ تعاون اور مجموعی سفارتی صورتحال‘ شامل ہیں۔ انہوں نے وزیر اعظم کے ’’ہمارے عوام کے لیے گرمجوش الفاظ‘‘ پر شکریہ ادا کیا اور اس بات پر زور دیا کہ ’’روسی توانائی، خاص طور پر تیل، کی برآمدات کو محدود کرنا ضروری ہے‘‘ تاکہ روس کی جنگ جاری رکھنے کی صلاحیت کو کم کیا جا سکے۔
صدر زیلنسکی نے کہا ’’یہ اہم ہے کہ بھارت ہماری امن کوششوں کی حمایت کرتا ہے اور اس موقف کو شیئر کرتا ہے کہ یوکرین سے متعلق ہر فیصلہ یوکرین کی شمولیت سے ہونا چاہیے۔ دیگر فارمیٹ نتیجہ نہیں دیں گے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا ’’ہم نے روس کے خلاف پابندیوں پر بھی تفصیل سے بات کی۔ یہ ضروری ہے کہ ہر وہ رہنما جس کے پاس روس پر اثر انداز ہونے کی حقیقی صلاحیت ہے، ماسکو کو درست پیغام دے۔‘‘
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

