Bharat Express

Ratan Tata Death: وزیراعظم مودی سے لے کر راہل گاندھی تک نے رتن ٹاٹا کو پیش کیا خراج عقیدت، پورے ملک میں غم کی لہر

ملک کے عظیم تاجر رتن ٹاٹا کی موت پرپورے ملک میں غم کی لہر ہے۔ ان کے دنیا سے رخصت ہونے پر وزیراعظم مودی اور راہل گاندھی سمیت اہم شخصیات نے تعزیت پیش کیا ہے۔

رتن ٹاٹا کے دنیا سے رخصت ہونے پر وزیراعظم مودی اور راہل گاندھی سمیت سرکردہ شخصیات نے تعزیت پیش کیا ہے۔

Ratan Tata Death News: ٹاٹا سنز کے وژنری چیئرمین رتن ٹاٹا ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں 86 سال کی عمر میں دنیا سے رخصت ہوگئے۔ انہوں نے دنیا سے رخصت ہونے کے بعد بہت اہم وراثت چھوڑی، جس نے ہندوستان کے کارپوریٹ منظرنامے کو بدل دیا۔ جیسے ہی ان کی موت کی خبر پھیلی، صنعت، سیاست اورکھیل کے رہنماؤں نے ملک اوردنیا پران کے غیرمعمولی اثرات کو تسلیم کرتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیراعظم نریندر مودی، اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی، وزیردفاع راجناتھ سنگھ، وزیرٹرانسپورٹ نتن گڈکری سمیت سرکردہ اور اہم شخصیات نے گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا۔

وزیراعظم نریدنر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ رتن ٹاٹا جی ایک بصیرت والے کاروباری رہنما، ایک مہربان اورایک غیر معمولی انسان تھے۔ انہوں نے ہندوستان کے سب سے پرانے اورسب سے معززکاروباری گھرانوں میں سے ایک کی مستحکم قیادت فراہم کی۔ ساتھ ہی ان کی شراکتیں بورڈ روم سے بہت آگے نکل گئیں۔ اس نے اپنی عاجزی، مہربانی اورہمارے معاشرے کوبہتربنانے کے لئے غیرمتزلزل عزم کی وجہ سے بہت سے لوگوں میں اپنا مقام حاصل کیا۔

راہل گاندھی نے کیا کہا؟ 

کانگریس کے سابق صدر اوراپوزیشن لیڈرراہل گاندھی نے کہا کہ رتن ٹاٹا ایک دوراندیش شخص تھے۔ انہوں نے کاروباراورانسان دوستی دونوں پرانمٹ نقوش چھوڑے ہیں۔ ان کے خاندان اورٹاٹا برادری سے میری تعزیت۔

راجناتھ سنگھ نے کیا کہا؟ 

وزیردفاع راجناتھ سنگھ نے انہیں یاد کرتے ہوئے کہا کہ رتن ٹاٹا کی موت سے غمزدہ ہوں۔ وہ ہندوستانی صنعت کے ایک ایسے عظیم شخص تھے، جنہیں ہماری معیشت، تجارت اور صنعت میں ان کے اہم تعاون کے لئے جانا جاتا ہے۔ ان کی فیملی، دوستوں اورمداحوں کے تئیں میری گہری تعزیت۔ خدا ان کے روح کو شانتی دے۔

نتن گڈکری نے پیش کی تعزیت

مرکزی وزیرٹرانسپورٹ نتن گڈکری نے کہا کہ ملک کے عظیم  فرزند رتن ٹاٹا جی کے انتقال کی خبرسن کرصدمے میں ہوں۔ رتن ٹاٹا جی کے ساتھ تین دہائیوں سے بھی زیادہ عرصے سے بہت قریبی خاندانی تعلق رہا ہے۔ ایسے عظیم انسان کی سادگی، ان کی بے ساختگی، ان سے چھوٹے لوگوں کا بھی احترام، میں نے ان تمام خوبیوں کوبہت قریب سے دیکھا اورتجربہ کیا ہے۔ مجھے اپنی زندگی میں ان سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔ نتن گڈکری نے  مزید کہا کہ ملک کے سب سے بڑے تاجرہونے کے ناطے ملکی معیشت کو مضبوط کرنے اورروزگارکے مواقع پیدا کرنے میں ان کا بڑا کردار ہے۔ وہ ایک عظیم محب وطن ہونے کے ساتھ ساتھ اصولوں پرچلنے والے بھی تھے۔ وہ جتنے عظیم تاجرتھے، وہ اس سے بھی زیادہ حساس سماجی کارکن تھے۔ ان کے انتقال سے ہندوستان ایک مثالی اورمحنتی بیٹے سے محروم ہوگیا ہے۔ یہ ملک رتن ٹاٹا جی کوکبھی نہیں بھول سکتا۔ خدا مرحوم کی روح کوسکون دے۔

 

Also Read