Bharat Express DD Free Dish

PM Modi at his political peak: وزیراعظم مودی اپنی سیاسی بلندی پر: واضح پالیسی، عالمی قیادت، اور مضبوط داخلی کنٹرول

بھارت میں وزیراعظم نریندر مودی کے تیسرے دورِ حکومت کو ایک سال مکمل ہو چکا ہے اور یہ عرصہ ان کی سیاسی، اقتصادی اور سفارتی قیادت کے عروج کی علامت بن کر سامنے آیا ہے۔

بھارت میں وزیراعظم نریندر مودی کے تیسرے دورِ حکومت کو ایک سال مکمل ہو چکا ہے اور یہ عرصہ ان کی سیاسی، اقتصادی اور سفارتی قیادت کے عروج کی علامت بن کر سامنے آیا ہے۔ 2024 کے انتخابات میں اگرچہ بی جے پی کو مکمل اکثریت نہ مل سکی، لیکن اس کے باوجود حکومت مستحکم ہے اور مودی ایک پراعتماد اور مؤثر رہنما کے طور پر ابھرے ہیں۔

پالیسی میں وضاحت

مودی حکومت نے اپنے تیسرے دور میں پالیسی کے میدان میں حیرت انگیز پیش رفت دکھائی ہے۔ 7.4 فیصد کی غیر متوقع اقتصادی ترقی اور جاپان کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کی چوتھی بڑی معیشت بن جانا، اس کی حکومتی کارکردگی کی واضح مثالیں ہیں۔ اہم اصلاحات میں توانائی کے شعبے کی مکمل تشکیلِ نو، ایک قوم، ایک انتخاب کی تجویز، یونفائیڈ پنشن اسکیم، اینجل ٹیکس کا خاتمہ، ای وی پالیسی، روزگار سے منسلک مراعاتی اسکیم (ELI) اور بایو مینوفیکچرنگ پالیسی (BioE3) شامل ہیں۔ یہ تمام اقدامات صرف معیشت کو بڑھانے کے لیے نہیں بلکہ بھارت کو خودکفیل اور عالمی قائد بنانے کی جانب عملی اقدامات ہیں۔

عالمی سطع پر بڑھتا ہوا وقار اور خودمختاری

مودی حکومت کی تیسری مدت میں بھارت نے بین الاقوامی سطح پر نہ صرف اپنا مقام مستحکم کیا بلکہ خودمختار خارجہ پالیسی اپناتے ہوئے امریکہ جیسے اتحادیوں کے خلاف بھی جرأت مندانہ موقف اختیار کیا۔ امریکہ کے صدر ٹرمپ کے کشمیر سے متعلق بیان پر بھارت نے دوٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے واضح کیا کہ ’’نہ کشمیر کو بین الاقوامی مسئلہ بنایا جائے گا، نہ بھارت تجارتی دباؤ قبول کرے گا۔‘‘ اس کے علاوہ بھارت نے امریکہ کے تجارتی نرخوں کے خلاف WTO میں شکایت دائر کی، برطانیہ، جاپان، یورپی یونین اور آسٹریلیا کے ساتھ تجارتی روابط کو وسعت دی اور BRICS اجلاس میں انسداد دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا لے جانے کی تیاری کی۔ دریں اثنا مودی کی عالمی سطح پر 78 فیصد مقبولیت انھیں دنیا کے سب سے مقبول رہنماؤں میں شامل کرتی ہے، جو ان کے سفارتی قد و قامت کی عکاسی کرتی ہے۔

سیاسی کنٹرول: اتحادیوں کے ساتھ توازن، مخالفین کی حیرانی

الیکشن کے بعد سیاسی تجزیہ کاروں نے قیاس کیا تھا کہ اتحادی حکومت جلد ٹوٹ جائے گی۔ مگر نریندر مودی نے چندرا بابو نائیڈو اور نتیش کمار جیسے اتحادیوں کو سنبھالتے ہوئے ایسا تاثر غلط ثابت کیا اور حکومت کا کنٹرول برقرار رکھا گیا۔ مودی حکومت نے قومی سلامتی پر سخت موقف اختیار کیا ہے۔ آپریشن سندور کے تحت پاکستان میں 9 دہشت گرد ٹھکانوں اور 11 فضائی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا۔ اسی طرح نکسل واد کے خلاف فیصلہ کن کارروائی، نریندر مودی کی داخلی گرفت کی غمازی کرتی ہے۔

غیر قانونی امیگریشن پر کڑی کارروائی

وہیں صرف ایک مہینے میں 2000 سے زائد غیر قانونی بنگلہ دیشی شہریوں کو واپس بھیجا گیا اور ان کی بایومیٹرک تفصیلات جمع کر کے بلیک لسٹ بھی تیار کی جا رہی ہے۔ یہ اقدامات بھارت کی آبادیاتی و جغرافیائی سالمیت کے تحفظ کی سنجیدہ کوششوں کا حصہ ہیں۔ لہٰذا نریندر مودی کا تیسرا دور کسی زوال یا سیاسی معذوری کا دور نہیں بلکہ ایک عروج، خود اعتمادی اور نتائج پر مبنی قیادت کا نمونہ ہے۔ یہ وہ وقت ہے جب وزیراعظم نریندر مودی نہ صرف اپنے سیاسی کیریئر کے عروج پر ہیں بلکہ بھارت کو بھی عالمی قیادت کی دوڑ میں تیزی سے آگے لے جا رہے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read