جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا۔ (فائل فوٹو)
جموں وکشمیرکے لیفٹیننٹ گورنرمنوج سنہا نے ایک بارپھرپاکستان کے خلاف سخت پیغام دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ”خون اور پانی ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے“ اوراب ہندوستان کے حصے کا پانی صرف ہندوستان کے کام آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ انڈس واٹر ٹریٹی (سندھ آبی معاہدہ) کی معطلی کرنے کا بھارت سرکار کا فیصلہ تاریخی ہے اور اس سے پاکستان کو آنے والے وقت میں بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔ یہ بیان انہوں نے جموں میں منعقدہ ایک پروگرام میں دیا، جہاں سینئر صھافی سنت کمار شرما کی کتاب ”انڈس واٹر ٹریٹی: ریفلیکشن آف فیکٹس“ کا اجرا کیا گیا۔ اس موقع پر لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پہلگام حملے میں مارے گئے بے قصورشہریوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور دہشت گردی کے خلاف اپنے عزائم کو دوہرایا۔
منوج سنہا نے کہا کہ پاکستان کی منصوبہ بند دہشت گردی نے جموں وکشمیر کو لمبے وقت تک نقصان پہنچایا ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ اس پر فیصلہ کن حملہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ میں پہلگام حملے میں مارے گئے لوگوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ پاکستان کے منصوبہ بند دہشت گردوں نے ہمارے بے قصورلوگوں کو نشانہ بنایا۔ اس کے بعد آپریشن سندور شروع کیا گیا اور سبھی نے دیکھا کہ دہشت گردی کے خلاف کیسے کارروائی ہوئی۔
خون اور پانی ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے: منوج سنہا
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


