Bharat Express

قومی

پروفیسرسلیم انجینئر کہا کہ ہم گجرات پولیس سے پُرزورمطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنی تحقیقاتی عمل کو تیز کرے اور بلا تفریق قوم و مذہب طلباء کے تحفظ کو یقینی بنائے۔ اس طرح کا حادثہ، دراصل نفرت اور پولرائزیشن کے اس ماحول کا نتیجہ ہے جو ہندوستان میں مسلم کمیونٹی کے خلاف برسوں سے تیار کیا جارہا ہے۔

سابق وزیر اعلی مایاوتی نے مزید لکھا کہ ’’جہاں سہارا ہے وہاں اشارہ ہے، اس سے بچنے کے لیے بی ایس پی بڑے سرمایہ داروں اور امیر لوگوں کی منی پاور سے دور ہے۔

بی ایس پی کی رکن پارلیمنٹ  سنگیتا آزاد بی جے پی میں شامل ہو سکتی ہیں۔ مانا جا رہا ہے کہ لوک سبھا انتخابات سے پہلے ہی بی ایس پی کی رکن پارلیمنٹ  بی جے پی کا دامن تھام سکتی ہیں ۔

تلنگانہ کی گورنر ٹی سوندرراجن نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ مانا جا رہا ہے کہ وہ لوک سبھا الیکشن لڑیں گی۔

ہماچل پردیش کے 6 کانگریسی اراکین اسمبلی کو سپریم کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ سپریم کورٹ نے ہماچل پردیش کے اسمبلی اسپیکرکلدیپ سنگھ پٹھانیا کے ذریعہ اراکین اسمبلی کو نا اہل ٹھہرانے کے فیصلے سے انکار کردیا ہے۔

لوک سبھا الیکشن سے پہلے الیکشن کمیشن یہ یقینی بنانے میں مصروف ہے کہ ووٹنگ منصفانہ طریقے سے ہو۔ ساتھ ہی کسی بھی ریاست میں تشدد نہ ہونے پائے۔

عباس انصاری کے خلاف اترپردیش پولیس نے شوٹنگ مقابلوں کے بہانے غیرملکی بندوقیں خریدنے کا مقدمہ درج کیا تھا۔ اس معاملے میں ان کی ضمانت پہلے الہ آباد ہائی کورٹ نے منسوخ کر دی گئی تھی، لیکن اب پیرکو سپریم کورٹ نے انہیں ضمانت دے دی ہے۔

منی لانڈرنگ معاملے میں دہلی کے سابق وزیر ستیندر جین کو آج سرینڈر کرنا ہوگا۔ جسٹس بیلا ایم دویدی کی بینچ نے بڑا فیصلہ سنایا ہے۔

امیدواروں کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے اویسی نے کہا کہ امتیاز جلیل اورنگ آباد سے اے آئی ایم آئی ایم کے امیدوار ہوں گے، جبکہ اختر الایمان کشن گنج سے الیکشن لڑیں گے۔ اس کے ساتھ ہی اویسی خود حیدرآباد سے الیکشن لڑیں گے۔

غازی پور سے سماجوادی پارٹی کے امیدوار افضال انصاری نے بی جے پی پر تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے مجھے الیکشن لڑنے کا اہل ٹھہرایا ہے، اس لئے بی جے پی پریشان ہے۔