Bharat Express

قومی

لوک سبھا الیکشن سے کانگریس لیڈر نوجوت سنگھ سدھو دوری بناسکتے ہیں۔ وہ کرکٹ میں واپسی کرنے جا رہے ہیں۔ سدھو آئی پی ایل 2024 میں کمنٹری کرتے ہوئے نظرآئیں گے۔ اسٹار اسپورٹس نے ایکس پرسدھو سے متعلق پوسٹ کیا ہے۔

آسام کے وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس بار کانگریس کے کارکن اور حامی بھی وزیر اعظم نریندر مودی کو ووٹ دیں گے۔ ہم اقلیتوں کی ترقی کے لیے کام کر رہے ہیں۔ آج اقلیتی نوجوانوں کو رشوت دیے بغیر کام مل رہا ہے۔ اقلیتیں بھی ہمیں ووٹ دیں گی۔ اس بار بی جے پی کریم گنج اور ناگاؤں کی سیٹیں بھی جیتے گی۔

پولیس تاحال مولانا توقیر رضا تک نہیں پہنچ سکی ہے۔ عدالت نے گزشتہ سماعت کے دوران مولانا توقیر رضا کے پیش نہ ہونے پر پولیس اور انتظامیہ کی سرزنش کی تھی۔ تب عدالت نے ایس پی کو انہیں گرفتار کرنے کی ہدایت دی تھی۔

سال 2024 کے آغاز سے اب تک مختلف وجوہات کی بنا پر امریکہ میں ہندوستانی نژاد نصف درجن سے زیادہ طلباء کی موت ہو چکی ہے۔ ایسے کئی واقعات ہیں جن میں ہندوستانی طلبہ کو نشانہ بنایا گیا اور ان پر حملہ کیا گیا۔ امریکہ میں رہنے والی ہندوستانی کمیونٹی ہندوستانی نژاد طلباء پر بڑھتے ہوئے حملوں سے پریشان ہے۔

برہان ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) نے پری مانسون کی دیکھ بھال کے کام کی وجہ سے پانی میں کٹوتی کی ہے۔ شہری ادارے کے مطابق، تھانے ضلع کے پائیس ڈیم میں پانی کی کمی کی وجہ سے شہر بھر میں پانی کی اضافی کٹوتی کی گئی ہے۔

درخواستوں میں اس قانون کو نافذ کرنے کے مرکزی حکومت کے فیصلے پر اس وقت تک روک لگانے کا مطالبہ کیا گیا ہے جب تک کہ سپریم کورٹ شہریت (ترمیمی) ایکٹ کی آئینی جواز کو چیلنج کرنے والی درخواستوں پر فیصلہ نہیں دیتی۔

فضائی آلودگی کی وجہ سے ذرات کی اعلیٰ سطح کی نمائش بچوں میں علمی نشوونما کو متاثر کر سکتی ہے، دماغی صحت کے مسائل پیدا کر سکتی ہے اور ڈائبٹیز سمیت موجودہ بیماریوں کو پیچیدہ بنا سکتی ہے۔

آپ کو بتا دیں کہ 2 نومبر 2023 کو نوئیڈا کے سیکٹر 51 میں واقع سیورون بینکوئٹ ہال سے پانچ لوگوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔ اس میں راہل، تیتوناتھ، جئے کرن، نارائن اور رویناتھ شامل تھے۔ ان سے 20 ملی لیٹر سانپ کا زہر برآمد ہواتھا۔ اس کے ساتھ 9 سانپ بھی برآمد ہوئے جن میں 5 کوبرا، 1 ازگر، 2 دو سروں والے سانپ اور ایک سرخ سانپ شامل ہے۔

بی جے پی یوپی کور کمیٹی کی میٹنگ ختم ہونے کے بعد اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور یوپی بی جے پی صدر بھوپیندر چودھری بی جے پی ہیڈ کوارٹر سے باہرنکل چکے ہیں۔

بہارمیں بی جے پی 17 سیٹوں پر، جے ڈی یو 16 سیٹوں پرلڑے گی جبکہ 5 سیٹیں چراغ پاسوان کو ملی ہیں۔ 1-1 سیٹ اوپیندرکشواہا اور جیتن رام مانجھی کے کھاتے میں گئی ہے۔ جبکہ پشوپتی پارس کو ایک بھی سیٹ نہیں ملی۔