Lok Sabha Election 2024: لالو کو گردہ دینے والی بیٹی روہنی لڑ سکتی ہے لوک سبھا الیکشن، جانئے کس سیٹ سے ملے گا ٹکٹ!
روہنی آچاریہ اس ماہ کے شروع میں پٹنہ کے گاندھی میدان میں آر جے ڈی کی ریلی میں بھی موجود تھیں۔ سارن لوک سبھا سیٹ فی الحال بی جے پی کے پاس ہے اور راجیو پرتاپ نے یہاں سے الیکشن جیتا تھا۔ ماضی میں اس کی نمائندگی لالو پرساد یادو کرتے رہے ہیں۔
Electoral Bond Hearing in Supreme Court: سپریم کورٹ میں الیکٹورل بانڈ پر سماعت، چیف جسٹس نے پھٹکار لگاتے ہوئے کہا- سب کچھ بتانا پڑے گا
سپریم کورٹ کے حکم پرالیکشن کمیشن نے حال ہی میں اپنی ویب سائٹ پرالیکٹورل بانڈ کی تفصیل اپلوڈ کردی۔ حالانکہ اس میں بانڈ نمبر نہیں ہے۔
Weather Update: دہلی میں بڑھتی گرمی نے بتایا مستقبل میں کیسا رہے گا موسم
محکمہ موسمیات نے کہا کہ اگلے 4-5 دنوں میں ہریانہ اور پنجاب سمیت شمال مغربی ہندوستان میں دن کے درجہ حرارت میں 4 ڈگری کے اضافے کا امکان ہے۔
Bank Holidays: ہولی کے موقع پر مسلسل 6 دن بند رہیں گے بینک، اس ہفتے ہی مکمل کرلیں تمام ضروری کام
ہولی 2024 کے موقع پر اگرتلہ، احمد آباد، آیزول، بیلا پور، بھوپال، چنڈی گڑھ، دہرادون، گنگٹوک، گوہاٹی، حیدرآباد (اے پی اور تلنگانہ)، ایٹا نگر، جے پور، جموں، کانپور، کولکاتہ، لکھنؤ، ممبئی، ناگپور، نئی دہلی، پنجی، رائے پور، رانچی، شیلانگ اور شملہ میں بینک بند رہیں گے۔
Bihar Nitish Cabinet Expansion: نتیش کابینہ کی توسیع کے بعد بی جے پی میں گروپ بازی تیز، ناراض 12 اراکین اسمبلی نے کی میٹنگ
بہار میں کابینہ کی توسیع کے بعد سے بی جے پی اراکین اسمبلی کا ایک گروپ ناراض ہوگیا ہے۔ ان ناراض اراکین اسمبلی کی اتوار کو بی جے پی ایم ایل اے راجو سنگھ کی سرکاری رہائش گاہ پر میٹنگ ہوئی۔
Lok Sabha Election 2024: بہار میں سیٹوں کی تقسیم پر لگے گی مہر، دہلی میں آج ہوگی انڈیا الائنس کی میٹنگ
لوک سبھا الیکشن کے لئے تاریخوں کا اعلان ہوگیا ہے۔ ایسے میں سبھی پارٹیاں اب سیٹوں کی تقسیم میں مصروف ہوگئی ہیں۔
ED Summons to Arvind Kejriwal: آج بھی ED کے سمن پر پوچھ گچھ کے لیے نہیں جائیں گے کیجریوال، AAP نے کہا -جانچ ایجنسی کے پیچھے چھپ کر الیکشن لڑ رہی ہے بی جے پی
عام آدمی پارٹی نے ایک بار پھر ای ڈی نوٹس کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔ AAP نے کہا ہے کہ بی جے پی ای ڈی کے پیچھے چھپ کر الیکشن کیوں لڑنا چاہتی ہے۔ اتوار (17 مارچ) کو ای ڈی نے دہلی شراب پالیسی معاملے میں کیجریوال کو نویں بار طلب کیا۔
Lok Sabha Election 2024: ایس پی نے بی جے پی ایم پی ورون گاندھی کو پیلی بھیت سے بنایا اپنا امیدوار؟جانئے کیا ہے سچائی
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی فہرست میں تین نام شامل ہیں۔ جس میں ورون گاندھی کو دوبارہ پیلی بھیت سے ایس پی کے ٹکٹ پر امیدوار بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ ان کے علاوہ جونپور سے شری کلا ریڈی اور مچھلی شہر سے راگنی سونکر کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔
Train Accident in Ajmer: اجمیر میں بڑا حادثہ، سابرمتی-آگرہ سپر فاسٹ کی مال ٹرین سے ٹکر، چار بوگیاں پٹری سے اتریں
حکام کے مطابق مال گاڑی سے ٹکرانے کے باعث انجن سمیت جنرل کوچ کی چار بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو اسپتال لے جایا گیا۔ اس واقعے میں کسی کے ہلاک ہونے کی کوئی خبر نہیں ہے۔
I.N.D.I.A. کے طاقت کے مظاہرے میں گونجے ‘اب کی بار بی جے پی تڑی پار’ کے نعرے، جانئے اپوزیشن لیڈروں نے اور کیا کہا
پارٹی لیڈر سونیا گاندھی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی ممبئی میں کانگریس کے پروگرام میں شرکت کے لیے پہنچے تھے۔