Munawwar Rana passes away: منور رانا کے انتقال پر پی ایم مودی،ملکارجن کھرگے اور اکھلیش یادو نے دکھ اور تعزیت کا کیااظہار
لپٹ جاتا ہوں ماں سے اور موسی مسکراتی ہے۔ میں اردو میں غزل کہتاہوں ،ہندی مسکراتی ہے۔ اردو کے مشہور شاعر، منور رانا جی کا انتقال ادبی دنیا کا بہت بڑا نقصان ہے۔ انہوں نے اپنی شاعری سے ہندوستان کے لوگوں کے دلوں میں اپنی جگہ بنائی۔ ان کے الفاظ رشتوں کے خوبصورت تانا بانا بنتے تھے۔
Jaishankar breaks silence on India-Maldives row: سیاست سیاست ہوتی ہے اس لئے ہر ملک بھارت کا ہمیشہ ساتھ دے اس کی ذمہ داری کوئی نہیں لے سکتا: ایس جئے شنکر
جے شنکر نے سیاسی تعلقات میں اتار چڑھاؤ کے باوجود لوگوں میں مثبت جذبات کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے عالمی سطح پر مضبوط تعلقات استوار کرنے کے لیے گزشتہ دہائی کے دوران ہندوستان کی کوششوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ سیاست اتار چڑھاؤ کا شکار ہو سکتی ہے۔
Lok Sabha Election 2024: مایاوتی کا اکیلے الیکشن لڑنے کا اعلان، انڈیا یا این ڈی اے کسی اتحاد میں نہیں شامل ہوگی بی ایس پی
لوک سبھا الیکشن 2024 سے متعلق مایاوتی نے یوم پیدائش پربڑا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے انڈیا اور این ڈی اے الائنس میں جانے پر اہم فیصلہ کرلیا ہے۔
Mayawati: راشن دےکرعوام کو غلام بنارہی ہے مودی سرکار:مایاوتی، اتحاد میں الیکشن لڑنے سے بی ایس پی کو نقصان ہوتا ہے
انہوں نے کہا کہ بی ایس پی نے اپنی حکومت کے دوران لوگوں کو خود کفیل بنایا تھا۔ مایاوتی نے الزام لگایا کہ پچھلے کچھ سالوں سے مرکز اور ریاستی حکومتیں مذہب اور ثقافت کی آڑ میں سیاست کر رہی ہیں۔
A passenger Hits IndiGo Pilot : پائلٹ کو مسافر نے مارا تھپڑ، فلائٹ کی تاخیر کا بار بار کررہا تھا اعلان
اتوار (14 جنوری) کو دہلی ہوائی اڈے پر انڈیگو کی پرواز میں ہائی وولٹیج ڈرامہ دیکھا گیا۔ دراصل، پرواز میں تاخیر پر ناراض ایک مسافر نے پائلٹ پر حملہ کر دیا۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ یہ فلائٹ (6ای-2175)دہلی سے گوا جا رہی تھی۔ واقعے کے بعد حملہ آور مسافر کو پرواز سے اتار دیا گیا۔
RSS Chief Mohan Bhagwat remarks on Babri Masjid:بابری مسجد کی شہادت پر آر ایس ایس چیف موہن بھاگوت کا متنازع بیان
سرسنگھ چالک نے کہا کہ دنیا کی بیشتر ثقافتیں وقت کے ساتھ ساتھ معدوم ہو گئیں لیکن ہندو ثقافت ہر طرح کے اتار چڑھاؤ کا سامنا کرنے کے باوجود اپنا وجود برقرار رکھنے میں کامیاب رہی ہے۔ آج بھی ہندوستان میں شمال سے جنوب اور مشرق سے مغرب تک ہر شخص کا ماننا ہے کہ ہمیں اس طرح جینا ہے کہ دنیا اسے دیکھ کر جینا سیکھے۔
Munawwar Rana passes away: عالم ہے سوگوار کے ’’رانا‘‘ نہیں رہے
منور رانا کئی مواقع پر بحث اور سرخیوں کا حصہ بنے۔ 2015 میں، دادری، نوئیڈا، یوپی میں ہجومی تشدد میں اخلاق کے قتل کے بعد، انہوں نے اپنا ساہتیہ اکادمی ایوارڈ واپس کر دیا۔ مئی 2014 میں اس وقت کی ایس پی حکومت نے رانا کو اتر پردیش اردو اکادمی کا چیئر مین مقرر کیا تھا۔ تاہم انہوں نے اکیڈمی میں بدعنوانی کا الزام لگاتے ہوئے استعفیٰ دے دیا۔
Weather Update: دہلی سے یوپی تک سردی کی شدید لہر ، پنجاب اور ہریانہ کے بیشتر علاقوں میں کولڈ ویو الرٹ جاری
دارالحکومت دہلی میں اتوار کی صبح 3 بجے سے صبح 10.30 بجے تک مسلسل 7 گھنٹے تک گھنی دھند چھائی رہی۔ اتوار کو دہلی کا کم سے کم درجہ حرارت 3.5 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا۔جو اس موسم کا سب سے کم درجہ حرارت تھا۔
Munawwar Rana passes away: عالمی شہرت یافتہ شاعر منور رانا کا طویل علالت کے بعد انتقال، پورے ملک میں غم کی لہر
مشہور شاعر منور رانا کا اتوارکی دیر رات انتقال ہوگیا۔ انہوں نے 71 سال کی عمر میں لکھنو کے پی جی آئی اسپتال میں آخری سانس لی۔
Truck driver arrested for offering Nimaz on the road: گجرات میں سڑک کنارے نماز پڑھنے والا ڈرائیور گرفتار،کئی دفعات کے تحت مقدمہ درج
ڈرائیور کی شناخت باچا خان کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اسے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد گرفتار کیا گیا۔ جس میں ڈرائیور پالن پور شہر کے قریب ایک چوراہے پر کھڑے اپنے ٹرک کے آگے نماز پڑھتے ہوئے نظر آرہا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ 12 جنوری کو ہائی وے پر ایک پرہجوم چوراہے کے قریب پیش آیا۔