Bharat Express

Weather Update: دہلی سے یوپی تک سردی کی شدید لہر ،  پنجاب اور ہریانہ کے بیشتر علاقوں میں کولڈ ویو الرٹ جاری

دارالحکومت دہلی میں اتوار کی صبح 3 بجے سے صبح 10.30 بجے تک مسلسل 7 گھنٹے تک گھنی دھند چھائی رہی۔ اتوار کو دہلی کا کم سے کم درجہ حرارت 3.5 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا۔جو اس موسم کا سب سے کم درجہ حرارت تھا۔

دہلی میں بارش کے لئے یلو الرٹ جاری، پنجاب سے بہار تک گھنی دھند، کشمیر میں برف باری، جانئے آئندہ کچھ دنوں تک کیسا رہے گا موسم کا مزاج

دہلی-این سی آر سمیت پورے شمالی ہندوستان میں شدید سردی  پڑرہی ہے۔ سردی کے ساتھ ساتھ دھند بھی جاری ہے۔ دھند نے سڑکوں کے ساتھ ساتھ پروازوں اور ٹرینوں کی رفتار بھی کم کر دی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 16 اور 17 جنوری کو ایک نیا ویسٹرن ڈسٹربنس آنے والا ہے ۔جس کے بعد دہلی سمیت کئی ریاستوں میں گھنی دھند چھائی ہوگی۔
دارالحکومت دہلی میں آج یعنی 15 جنوری 2024 کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 16 ڈگری اور کم سے کم درجہ حرارت 6 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔

دارالحکومت دہلی میں اتوار کی صبح 3 بجے سے صبح 10.30 بجے تک مسلسل 7 گھنٹے تک گھنی دھند چھائی رہی۔ اتوار کو دہلی کا کم سے کم درجہ حرارت 3.5 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا۔جو اس موسم کا سب سے کم درجہ حرارت تھا۔

آئی ایم ڈی کا کہنا ہے کہ 15 جنوری کو اتر پردیش میں کچھ مقامات پر سردی سے شدید سردی کے ٹھنڈ بڑھنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ بہار میں آج سخت سردی کا دن رہنے کی توقع ہے۔ پنجاب اور ہریانہ کے بیشتر علاقوں میں کولڈ ویو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ منگل کی صبح اور شام کو ہریانہ اور پنجاب کے کئی اضلاع میں گھنی دھند پڑنے کا امکان ہے۔ مغربی یوپی سمیت یوپی کے کئی اضلاع میں گھنی دھند پڑنے کا امکان ہے۔

ایئرانڈیا کی پروازیں منسوخ ہونے سے سیکڑوں مسافر دہلی ایئرپورٹ پرپھنس گئے۔ اتوار کو دہلی کے اندرا گاندھی ہوائی اڈے پر 20 پروازوں کا رخ موڑ دیا گیا ۔جب کہ دھند کی وجہ سے 400 پروازیں تاخیر کا پرواز کررہیں ہیں ۔

بھارت ایکسپریس

    Tags:

Also Read