Bharat Express DD Free Dish

قومی

سانبا ضلع کے رام گڑھ سیکٹر کے چک ببرال گاؤں میں شام 7 بج کر 15 منٹ کے قریب ایک اور ڈرون چند منٹ تک فضاء میں منڈلاتا رہا۔پونچھ ضلع میں بھی اسی طرح کی سرگرمی دیکھی گئی۔ منکوٹ سیکٹر میں شام 6 بج کر 25 منٹ پر ایک مشتبہ ڈرون تاین گاؤں سے ٹوپا کی جانب بڑھتا ہوا نظر آیا،

پنجاب اور ہریانہ میں بھی سردی کی شدت برقرار ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کا بٹھنڈہ سب سے سرد رہا، جہاں کم از کم درجۂ حرارت 1.6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ ہریانہ میں حصار 2.2 ڈگری سیلسیس کے ساتھ سب سے سرد مقام رہا۔

بھارتی فوج کے جوان پرمود جادھو کی سڑک حادثے میں موت ہو گئی۔ آخری رسومات کے دوران بیوی اسٹریچر پر اور گود میں نومولود بیٹی کے ساتھ، ترنگے میں لپٹے شوہر کو آخری وداع دیتی نظر آئیں، جس سے پورا گاؤں اشکبار ہو گیا۔

تازہ مشاہدات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب چند دن قبل سکیورٹی فورسز نے جمعہ کی رات سانبہ ضلع میں بین الاقوامی سرحد کے قریب گھگوال کے پالوڑا گاؤں سے مبینہ طور پر پاکستان سے آئے ایک ڈرون کے ذریعے گرائی گئی اسلحے کی کھیپ برآمد کی تھی۔ حکام کے مطابق اس برآمدگی میں دو پستول، تین میگزین، 16 کارتوس اور ایک گرینیڈ شامل تھا۔

بھارت لٹریچر فیسٹ 2026 میں بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک سی ایم ڈی اُپیندر رائے نے رکی کیج کو ماحولیات سے متعلق شعور کو عالمی آواز میں بدلنے پر ان کی موسیقی کے ذریعے نمایاں خدمات کے اعتراف میں اعزاز سے نوازا۔

طلبہ و طالبات کی صحت اور حفاظت کو مدِنظر رکھتے ہوئے بھارتی ناگرک سرکشا سنہتا کی دفعہ 163 کے تحت رانچی ضلع میں چلنے والے تمام نجی اسکولوں میں خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ اس کے تحت کے جی سے چھٹی جماعت تک کی تمام تعلیمی سرگرمیاں 12 سے 14 جنوری تک مکمل طور پر معطل رہیں گی۔

ملک بھر کے صرافہ بازاروں میں آج سونا اور چاندی کی قیمتوں میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔ سرمایہ کاری یا خریداری سے پہلے آج کے تازہ دام ضرور جان لیں۔

26 جنوری کو کرتویہ پتھ پر یوم جمہوریہ کی شاندار پریڈ دیکھنے کے خواہش مند افراد وزارتِ دفاع کے ’آمنترن‘ پورٹل سے آن لائن ٹکٹ بک کر سکتے ہیں، جبکہ دہلی کے مختلف مراکز پر آف لائن ٹکٹ بھی دستیاب ہیں۔

دتیا میں پرانی دشمنی کے باعث بدماشوں نے سڑک کے درمیان اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ پولیس نے 8 نامزد اور 3 نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ ’پریکشا پہ چرچا 2026‘ کے لیے اب تک تقریباً 4.46 کروڑ افراد نے رجسٹریشن کروا لیا ہے۔