Bharat Express

قومی

سال 2023 بھی ہم سے رخصت ہورہا ہے ،ایک سال کتنے نشیب وفراز کے ساتھ کتنی تیزی سے گزرا، کس نے کیا پایا اور کیا کھویا، ان تمام چیزوں کا احتساب بہت جلد ہوگا لیکن فی الحال نئے سال کے استقبال کی تیاری اور اس کو لیکر عوامی جوش وخروش اپنے شباب پر ہے۔

کا نگریس پارٹی کے سابق رکن پارلیمنٹ لکشمن سنگھ نے کہا کہ راہل گاندھی صرف ایک ایم پی ہیں اور وہ پارٹی کے دیگر اراکین پارلیمنٹ کی طرح ہیں ۔

حال ہی میں وزیر اعلی نتیش کمار نے جے ڈی یو کے صدر کے عہدے پر دوبارہ فائز ہوئے ہیں ،جس کے بعد سے بہار میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں

بحریہ نے کہا کہ وہ نیشنل میری ٹائم ایجنسیوں کے ساتھ مل کر وسطی/شمالی بحیرہ عرب کی کڑی نگرانی کر رہی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’ہندوستانی بحریہ خطے میں تجارتی جہاز رانی کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔23 دسمبر کو، کیمیکل ٹینکر ایم وی کیم پلوٹو پر ڈرون حملے کی اطلاع ملی، جو پوربندر سے تقریباً 220 ناٹیکل میل جنوب مغرب میں ہے۔

وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ایودھیا میں رام مندر کے افتتاحی تقریب سے قبل رام مندر کی تعمیر کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے خلاف نہیں ہیں۔

گزشتہ 7 ماہ سے تشدد کی آگ میں جل رہے منی پور میں ایک بار پھر تشدد شروع ہو گیا ہے۔ تقریباً ایک ماہ سے جاری امن ہفتہ کی صبح اس وقت درہم برہم ہوگیا جب میتی اور کوکی گاؤں کے جنگجوؤں کے درمیان فائرنگ ہوئی۔

ویڈیو کا آغاز گاندھی خاندان کے ساتھ ہوتا ہے جب وہ اپنے کچن گارڈن کی طرف ایک ٹوکری لے کر پھل توڑنے کے لیے جاتے ہیں

سال 2023 ہندوستان کے لیے متاثر کن تھا۔ اس سال ملک نے کئی بڑی کامیابیاں حاصل کیں۔ اس سال کو الوداع کہتے ہوئے، یہاں 2023 کے وزیر اعظم نریندر مودی کی کچھ خاص تصاویر ہیں، جن میں ان کے یادگار لمحات کو قید کیا گیا ہے۔

دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ نے معاوضہ اسکیم 2018 میں ترمیم کو منظوری دے دی ہے۔ حال ہی میں دہلی حکومت نے اس کے لیے ایک تجویز پیش کی تھی۔

دھننجے سنگھ دو بار ایم ایل اے اور ایک بار جونپور سے ایم پی رہ چکے ہیں، لیکن پچھلے کچھ انتخابات کے دوران ان کا جادو نہیں چل سکا اور انہیں مسلسل شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس لیے اب قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ جے ڈی یو انڈیا اتحاد سے دھننجے سنگھ کے لیے ایک سیٹ کا دعویٰ کر سکتی ہے۔