Bharat Express

قومی

ووٹنگ کے سلسلے میں جاری ٹریننگ کے لیے لوک بھون پہنچے راجہ بھیا نے کہا کہ ان کے دونوں ایم ایل اے بی جے پی امیدوار کو ووٹ دیں گے۔ تمام آٹھ امیدواروں کی جیت یقینی ہے۔

نافے سنگھ راٹھی ہریانہ میں انڈین نیشنل لوک دل (آئی این ایل ڈی) کے ریاستی صدر تھے۔ وہ کل براہی ریلوے پھاٹک بند ہونے کی وجہ سے بہادر گڑھ کے قریب رکے تھے، اسی دوران سڑک پر موجود کچھ حملہ آوروں نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کی۔

گیان واپی مسجد کے تہہ خانہ میں ہندوفریق کو ملی پوجا کی اجازت کے بعد مالکانہ حق میں مسلم فریق نے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔ عدالت عظمیٰ میں ہائی کورٹ کے حکم کو چیلنج دیا گیا ہے۔

راؤز ایونیو کورٹ نے سابق ایم ایل اے رنبیر سنگھ کھرب اور ان کی اہلیہ کو 17 سال پرانے فراڈ کیس میں سات سال قید کی سزا سنائی ہے۔ عدالت نے ان پر 44 لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے

جھارکھنڈ میں کانگریس کی واحد رکن پارلیمنٹ گیتا کوڑا نے بی جے پی کا دامن تھام لیا ہے۔ وہ سنگھ بھومی سے رکن پارلیمنٹ اور ریاست کے سابق وزیراعلیٰ مدھو کوڑا کی اہلیہ ہیں۔

دہلی شراب پالیسی معاملے میں ملزم عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ کی ضمانت عرضی پرسپریم کورٹ نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ سے جواب طلب کیا ہے۔ ہائی کورٹ سے ضمانت عرضی خارج ہونے کے بعد سنجے سنگھ نے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا۔

وہ کھلے عام کہہ رہے ہیں کہ اقتدار میں آنے کے بعد ہم ان تمام افسران کے خلاف کارروائی کریں گے۔

مہاراشٹر کے نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار نے پیر کے روز ریاست کی عوام اورکارکنان کے نام ایک خط لکھا ہے۔ اس میں بی جے پی سے ہاتھ ملانے کی وجہ بھی لکھا ہے۔

دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال پر یوٹیوبر دھرو راٹھی کا ویڈیو شیئرکرنے کے معاملے میں 2018 میں یہ معاملہ درج ہوا تھا۔ دہلی ہائی کورٹ نے کیس کو منسوخ کرنے سے انکار کردیا تھا، اسی کے خلاف اروند کیجریوال سپریم کورٹ پہنچے ہیں۔

اترپردیش میں سماجوادی پارٹی نے کانگریس کے بعد اب ترنمول کانگریس کا ساتھ الائنس کرلیا ہے۔ سماجوادی پارٹی نے ٹی ایم سی کو ایک سیٹ آفرکیا ہے۔