Bharat Express

قومی

کمار نے بتایا کہ انوراگ کشواہا (15)، انوراگ سریواستو (14)، پرتشٹھا مشرا (15) کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ موہانی موریہ (16) کو میڈیکل کالج پہنچنے پر مردہ قرار دیا گیا۔

حادثے میں ہلاک ہونے والے ڈرائیور ہوم گارڈ جوان کا نام محمد حلیم عالم تھا جو مدھوبنی کا رہنے والا تھا۔

سماجوادی پارٹی کے سینئر ترین رہنما اور سنبھل سے لوک سبھا کے رکن پارلیمنٹ شفیق الرحمن برق کا آج 94 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا ہے۔ سماجوادی پارٹی کے سب سے سینئر رہنما مانے جانے والے شفیق الرحمن برق کچھ دنوں سے بیمار تھے، ان کی صحت مسلسل خراب تھی۔

ڈپٹی سی ایم کیشو پرساد موریہ نے کہا کہ ایس پی میں بھگدڑ مچ گئی ہے۔ سب لوگ بھاگ رہے ہیں۔ ہمارے 8 امیدوار اور 2 ایس پی امیدوار الیکشن جیت رہے ہیں۔ پی ایم مودی کی قیادت میں راجیہ سبھا میں کام ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم مودی کی قیادت میں ملک ترقی کر رہا ہے۔

بنگال میں رام نومی کے موقع پر تشدد کا واقعہ اتر دیناج پور ضلع کے دالکھولا میں 30 مارچ 2023 کو پیش آیا تھا۔ تب پولس نے اتر دالکھولہ کے تاجمول چوک میں ہونے والے فرقہ وارانہ تشدد کے پیش نظر 162 لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ بعد ازاں تفتیش کے دوران پکڑے گئے تشدد کے ویڈیو فوٹیج سے کچھ اور ملزمین کی شناخت کی گئی۔

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے حال ہی میں کارتی چدمبرم، ایس بھاسکرارمن اور کئی کمپنیوں کو ملزم کے طور پر نامزد کرتے ہوئے چارج شیٹ داخل کی تھی۔ کارتی چدمبرم نے اس سے قبل دہلی ہائی کورٹ میں پیشگی ضمانت کی درخواست بھی دائر کی تھی۔

عدالت نے واضح کیا کہ ہاسٹل مینول کے رول 3 کے تحت درخواست گزار کو بھی دیگر معذور طلبہ کی طرح سوشیالوجی میں ماسٹر ڈگری کورس کی تکمیل تک کیمپس میں مفت ہاسٹل رہائش حاصل کرنے کا حق ہے۔ درخواست گزار سنجیو کمار مشرا نے عرضی داخل کرتے ہوئے کہا تھا کہ جب سے انہوں نے نومبر 2022 میں ایم اے سوشیالوجی میں داخلہ لیا ہے۔

وجے شیکھر شرما Paytm کے پارٹ ٹائم نان ایگزیکٹیو چیئرمین تھے۔ان کے استعفیٰ کے بعد بورڈ کی تشکیل نو کی گئی ہے۔ سنٹرل بینک آف انڈیا کے سابق چیئرمین سری نواسن سریدھر، بینک آف بڑودہ کے سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر اشوک کمار گرگ اور دو ریٹائرڈ آئی اے ایس کو بورڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

طالبات نے راہل سے سیاست میں خواتین کی شمولیت سے متعلق سوالات بھی پوچھے۔ اس پر راہل نے کہا، سیاست اور کاروبار میں خواتین کی پوری نمائندگی نہیں ہے۔ اس کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو خواتین امیدواروں کو موقع دینے کے بارے میں سوچنا ہو گا۔ راہل نے کہا کہ  ہم نے مقامی سطح پر سیاست میں خواتین کی موجودگی دیکھی ہے۔

اتراکھنڈ کے ہلدوانی میں ایک نوجوان کو لاکھوں روپے بانٹتے ہوئے دیکھا گیا۔ اس معاملے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ حیدرآباد سے نوجوان بنبھول پورہ پہنچا تھا۔ یہاں اس نے گھر گھر جا کر لوگوں میں لاکھوں مالیت کے بنڈل تقسیم کئے۔