Bharat Express

قومی

کراس ووٹنگ کے خوف سے بی جے پی اور سماج وادی پارٹی یوپی میں کوئی غلطی نہیں کرنا چاہتی۔ اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے کہ یوپی میں آٹھویں امیدوار سنجے سیٹھ کو جیتنے میں کوئی کمزوری نہ ہو، اسے دیکھتے ہوئےبی جے پی ایم ایل اے کے ناموں پر وہپ جاری کرے گی۔

پے ٹی ایم نے پیر کو ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ کمپنی کے بانی وجے شیکھر شرما نے پے ٹی ایم پیمنٹ بینک کے پارٹ ٹائم نان ایگزیکٹیو چیئرمین کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر داخلہ امت شاہ نے اپوزیشن پارٹیوں پر سخت حملہ کیا۔ عوام سے کہا کہ آپ کو فیصلہ کرنا ہے کہ ملک کو پانچویں سب سے بڑی معیشت بنانے والے کو چننا ہے یا 12 لاکھ کروڑ روپے کے دھوکہ بازوں کو۔

اسدالدین اویسی نے یونیفارم سول کوڈ یعنی یو سی سی کو لے کر ملک بھر میں چل رہی تحریک پر بھی سوالات اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس ایسے لوگوں کو تیار کر رہے ہیں جو شریعت کو نہیں جانتے۔

انڈیا ہیٹ لیب نے پایا کہ 2023 میں ملک میں 668 نفرت انگیز تقاریر دی گئیں، جن میں مسلمانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ ان میں سے 255 واقعات پہلے چھ ماہ میں ریکارڈ کیے گئے جب کہ دوسرے ششماہی میں 413 واقعات دیکھے گئے۔

اترپردیش میں راجیہ سبھا کی 10 سیٹیں ہیں، لیکن بی جے پی نے یہاں 8 اورسماجوادی پارٹی نے تین امیدواروں کو میدان میں اتارا ہے۔ ایسے میں این ڈی اے سے 7 اور سماجوادی پارٹی سے 2 امیدواروں کا راجیہ سبھا رکن بننا طے ہے، ساری لڑائی ایک سیٹ کولے کرہے، اسی ایک سیٹ کے لئے دونوں پارٹیوں نے ساری طاقت جھونک دی ہے۔

بھارت کے سب سے بڑے صنعت کار گوتم اڈانی بھی ملکی افواج کو خود انحصار بنانے کے لیے سرگرم ہو گئے ہیں۔ ان کے گروپ اڈانی ڈیفنس اینڈ ایرو اسپیس نے جنوبی ایشیا کے سب سے بڑے ہتھیاروں اور میزائل کمپلیکس کا افتتاح کیا۔

جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے پیر (26 فروری 2024) کو بڑا دعویٰ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت اپنے ناقدین کو ہراساں کرنے کے لیے ان کے ہندوستان کے سفر پر پابندی لگا رہی ہے۔ یہ قانون کے مطابق نہیں ہے۔

سندیشکھلی کیس کےملزم کی گرفتاری پر کوئی روک نہیں لگائی جانی چاہیے۔اس معاملے میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور اسے ملزم نامزد کیا گیا ہے۔ ایسے میں اسے گرفتار کر لیا جائے۔

یوپی اسمبلی الیکشن 2022 میں شاہ عالم عرف گڈو جمالی نے بی ایس پی سے نہیں بلکہ اویسی کی پارٹی آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے ٹکٹ پرالیکشن لڑا تھا۔ انہوں نے 21 نومبر 2021 کو بی ایس پی سے استعفیٰ دے دیا تھا۔