PM Modi Congratulations to Tarique Rahman: ’مل کر کام کریں گے‘: بنگلہ دیش میں فتح کے بعد وزیر اعظم مودی نے طارق رحمان کو دی مبارکباد
بنگلہ دیش میں اقتدار کی بازی پلٹ چکی ہے۔ طارق رحمان نے بی این پی کو 210 نشستوں کے ساتھ شاندار فتح دلائی ہے۔ اس تاریخی موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے انہیں مبارکباد دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ بھارت اپنے پڑوسی ملک کے ساتھ تعلقات کو مضبوط رکھنا چاہتا ہے۔
PM Modi Tweet on World Radio Day: گاؤں سے شہر تک… ریڈیو ہی سب کی معتبر اور قابلِ اعتماد آواز : عالمی یومِ ریڈیو پر وزیر اعظم مودی کی ایکس پوسٹ
عالمی یومِ ریڈیو کے موقع پر وزیر اعظم مودی نے ریڈیو کو دور دراز دیہات اور شہروں کی ’قابلِ اعتماد آواز‘ قرار دیا۔ انہوں نے #من_کی_بات کے ذریعے اس ذریعۂ ابلاغ کی سماجی طاقت کو اجاگر کیا اور 22 فروری کے پروگرام کے لیے ملک کے عوام سے تجاویز طلب کی ہیں۔
Mukhyamantri Kaushal Vikas Yojna: دہلی میں مکھیہ منتری کوشل وکاس یوجنا کو منظوری، کاریگروں کو 12 دن کی تربیت اور 4,800 روپے کا ملے گا وظیفہ
اس اسکیم کے تحت سال -262025 میں 3,728 کاریگروں کو تربیت دی جائے گی۔ اس کے لیے 8.95 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی ہے۔ وہیں -272026کے لیے 57.50 کروڑ روپے کا بجٹ تجویز کیا گیا ہے۔ اس سے واضح ہوتا ہے کہ حکومت آنے والے وقت میں اس اسکیم کو بڑے پیمانے پر نافذ کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔
North India Weather Update: موسم کا ڈبل رول: کہیں جھلسا دینے والی دھوپ تو کہیں دھند کا پہرا، کسانوں کی تشویش میں اضافہ
شمالی بھارت میں فروری کے دوسرے ہفتے کے ساتھ ہی موسم کے تیور بدلنے لگے ہیں۔ دہلی-این سی آر میں جہاں دوپہر کی دھوپ پسینہ چھڑانے لگی ہے، وہیں اتر پردیش اور بہار کے کچھ حصوں میں اب بھی دھند صبح کی رفتار کو تھامے ہوئے ہے۔
You’re a great storyteller: ’’آپ بہترین کہانی گو ہیں‘‘ جیا بچن نے فلمی ٹکٹ کی قیمتوں میں اضافے کیلئے وزیر خزانہ نرملا سیتارمن پر کیا طنز
جیا بچن کے اعتراض کا جواب دیتے ہوئے نرملا سیتارمن نے واضح کیا کہ تفریحی ٹیکس اور فلمی ٹکٹوں کی قیمتیں مرکز کے دائرۂ اختیار میں نہیں آتیں بلکہ یہ ریاستی حکومتوں کا معاملہ ہیں۔ انہوں نے کہا: ’’تفریحی ٹیکس اور ٹکٹ کی قیمتیں ریاستی سبجیکٹ ہیں۔ اس حوالے سے مجھ سے سوال کرنے کا کوئی مطلب نہیں۔‘‘
Helena Roerich International Medal: پروفیسر میتا نارائن ’ہیلینا ریرخ انٹرنیشنل میڈل‘ حاصل کرنے والی پہلی بھارتی بنیں، بھارت-روس ثقافتی تعلقات میں اہم سنگ میل
روس کے سب سے باوقار ثقافتی اعزاز سے ماسکو میں شاندار تقریب کے دوران نوازا گیا، یہ میڈل مشہور روسی فلسفیہ، ادیبہ اور ثقافتی شخصیت ہیلینا ریرخ (1879–1955) کی یاد میں دیا جاتا ہے، جو ماسکو کی ’ہیلینا ریرخ چیریٹیبل فاؤنڈیشن‘ کی جانب سے ہر سال ان شخصیات کو عطا کیا جاتا ہے جنہوں نے ثقافت، فنونِ لطیفہ، سائنس اور انسانی اقدار کے فروغ میں نمایاں خدمات انجام دی ہوں۔
Karmayoga In Action: میڈیا کارکنوں کے لیے دہلی میں 13 فروری کو برہما کماریز کا خصوصی پروگرام، سی ایم ڈی اُپیندر رائے کریں گے شرکت
اقوام متحدہ سے اعزاز یافتہ روحانیت سے متعلق تنظیم برہما کماریز کی جانب سے دہلی میں میڈیا کارکنوں کے لیے خصوصی پروگرام، نشست ذہنی سکون، یکسوئی اور اسٹریس مینجمنٹ پر مرکوز ہوگی۔
Budget 2026: ایم ایس ایم ای اور اسکل ڈیولپمنٹ پر زور، وزیراعظم مودی نے کی وزیر خزانہ کی ’ریفارم ایکسپریس‘ کی ستائش
پی ایم مودی نے مرکزی بجٹ 2026-27 کو بھارت کے ’اقتصادی انقلاب‘ کا بلیو پرنٹ قرار دیا، روزگار، جدید انفراسٹرکچر، صحت اور تعلیم کو نئی رفتار دینے کا خاکہ پیش۔
Dayanand Saraswati’s birth anniversary: سوامی دیانند سرسوتی کی جینتی پر امت شاہ نے پیش کیا خراج عقیدت، کہا-’’سوامی جی سوراج، سودیشی اور خودانحصاری کے علمبردار تھے‘‘
آریہ سماج کے بانی کی جینتی کے موقع پر امت شاہ، یوگی آدتیہ ناتھ اور نائب سنگھ سینی سمیت کئی بڑے رہنماؤں نے خراج عقیدت پیش کیا۔ دیانند سرسوتی کی جینتی کے موقع پر ملک بھر میں مختلف پروگراموں اور تقاریب کا اہتمام کیا گیا، جہاں ان کی اصلاحی تحریک، ویدک تعلیمات اور سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
BJP Kerala Victory: ترواننت پورم میونسپل کارپوریشن کے منتخب نمائندوں سے وزیراعظم مودی کی ملاقات، پارٹی کے فروغ اور عوامی رابطے مضبوط کرنے پر زور
وزیراعظم نے کہا کہ کیرالہ کے عوام ایل ڈی ایف اور یو ڈی ایف سے مایوس ہو چکے ہیں اور اب وہ بی جے پی-این ڈی اے کی طرف بڑی امیدوں کے ساتھ دیکھ رہے ہیں۔ ان کے مطابق ریاست میں سیاسی تبدیلی کی فضا بن رہی ہے اور عوام ترقی، شفافیت اور بہتر نظم و نسق چاہتے ہیں۔





