Bharat Express

قومی

کانگریس کے سینئرلیڈر اور تین ریاستوں کے گورنر رہ چکے ڈاکٹر عزیز قریشی کا 83 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ ڈاکٹر عزیز قریشی مدھیہ پردیش میں پارٹی اور کئی اداروں میں اہم عہدے پر رہ چکے ہیں۔ 

وزیر اعظم نے اپنی تقریر کا آغاز دھوپ میں کھڑے لوگوں سے معافی مانگ کر کیا۔ انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے میں آپ سے معافی مانگنا چاہتا ہوں۔ پنڈال چھوٹا ہو گیا۔ بمشکل 5 فیصد لوگ پنڈال میں ہیں لیکن 95 فیصد دھوپ میں ٹہل رہے ہیں۔ آج آپ کو جو تکلیف ہو رہی ہے اس کے لیے میں معذرت خواہ ہوں۔

لوک سبھا الیکشن کے لئے بی جے پی نے ہر سیٹ کے لحاظ سے حکمت عملی تیار کی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ پارٹی کئی اراکین پارلیمنٹ کے ٹکٹ کاٹنے کی تیاری میں ہے۔ گزشتہ دو سالوں سے بی جے پی اراکین پارلیمنٹ سے مسلسل ان کے نام کے بارے میں رپورٹ مانگی گئی۔

مہاراشٹر میں مہا وکاس اگھاڑی کے اندر سیٹوں کی تقسیم پر اتفاق رائے بننے کے بعد اب ایک فہرست سامنے آئی ہے، جس میں کون کہاں سے الیکشن لڑے گا، اس بات کی جانکاری دی گئی ہے۔

بی جے پی کی پہلی فہرست میں وزیر اعظم نریندر مودی (وارانسی)، وزیر داخلہ امیت شاہ (گاندھی نگر)، راج ناتھ سنگھ (لکھنؤ) سمیت ہائی پروفائل امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دی گئی ہے اور وہ 'کمزور' سیٹیں جنہیں بی جے پی نے 2019 میں بہت کم فرق سے ہارا یا جیتا تھا،اس پر فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

آج وزیر اعظم سندھری فرٹیلائزر پلانٹ قوم کو وقف کریں گے۔ مودی حکومت کی جانب سے اسے بحال کرنے کا فیصلہ کرنے سے پہلے یہ کافی عرصے تک بند تھا۔ گورکھپور اور راما گنڈم میں کھاد پلانٹ کے احیاء کے بعد ملک میں یہ تیسرا فرٹیلائزر پلانٹ ہے۔

جب عراق پر حملہ کیا تو 25 دنوں میں پوری عراقی فوج کا صفایا کر دیا،لیکن  پھر چھ ماہ بعد کچھ ایسا ہوا کہ اچانک امریکی فوجی ہر روز ہلاک ہونے لگے تھے اور چھ ماہ کے عرصے میں امریکی فوج کی ایک ہزار کے قریب بکتر بند گاڑیاں ضائع ہو گئیں۔ تو ایک ایسا ملک یا نظام جو امریکہ سے بالکل بھی مقابلہ نہیں کر سکتا تھا۔

نہوں نے دعویٰ کیا کہ مدھیہ پردیش انتخابات میں اکھلیش نے کیا کیا؟ کانگریس کو شکست دی اور بالواسطہ بھارتیہ جنتا پارٹی کو جیت دلائی۔ قانون ساز کونسل کے انتخاب کے واقعہ کا حوالہ دیتے ہوئے راج بھر نے کہا کہ اکھلیش خود ایم ایل سی رہے ہیں لیکن انہوں نے ایک 28 سالہ شخص کو امیدوار بنایا اور ان کی نامزدگی مسترد کر دی گئی۔

بی جے پی کے سینئر لیڈر اور سابق وزیراعلیٰ جئے رام ٹھاکر نے پرتیبھا سنگھ کو دعوت دیتے ہوئے کہا کہ انہیں  کانگریس پارٹی میں مسلسل ذلیل کیا جارہا ہے ۔انہیں اب ذلالت کے دور سے باہر آجانا چاہیے۔ جئے رام ٹھاکر نے یہاں تک کا آفر دے دیا کہ اگر پرتیبھا سنگھ کانگریس چھوڑنے کا فیصلہ کرتی ہیں اور ہمت دکھاتی ہیں تو پھر ہم ان کے بارے میں غور کریں گے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ بی جے پی کی سنٹرل الیکشن کمیٹی کی چار گھنٹے تک میٹنگ ہوئی۔جس کے بعد کچھ اہم سیٹوں کے لیے امیدواروں کے ناموں کا انتخاب کیا گیا۔