مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ۔
نئی دہلی: آریہ سماج کے بانی مہارشی سوامی دیانند سرسوتی کی جینتی کے موقع پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سمیت ملک کے کئی بڑے سیاسی رہنماؤں نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا اور ان کی خدمات کو یاد کیا۔ امت شاہ نے اپنے پیغام میں کہا: ’’سوراج، سودیشی اور خودانحصاری کے علمبردار مہارشی دیانند نے آریہ سماج کی بنیاد رکھی اور سماجی برائیوں کے خاتمے اور خواتین کی تعلیم کے لیے عوام میں بیداری پیدا کی۔ انہوں نے ’ستیارتھ پرکاش‘ کے ذریعے ویدک اقدار کو عام لوگوں تک پہنچایا۔ سوامی دیانند سرسوتی جی کی جینتی پر انہیں کوٹی کوٹی نمن۔‘‘
स्वराज, स्वदेशी व स्वावलंबन के प्रणेता महर्षि दयानंद जी ने आर्य समाज की स्थापना की और सामाजिक कुरीतियों के त्याग व स्त्री शिक्षा के लिए लोगों को जागरूक किया। उन्होंने ‘सत्यार्थ प्रकाश’ से वैदिक मूल्यों को जन-जन तक पहुँचाया।
स्वामी दयानंद सरस्वती जी की जयंती पर कोटि-कोटि नमन। pic.twitter.com/ilk5Fs2xlA— Amit Shah (@AmitShah) February 12, 2026
وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کا خراج تحسین
اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے بھی سوامی دیانند سرسوتی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ایکس پر لکھا: ’’لا محدود علم اور اعلیٰ اوصاف سے مالا مال سوامی جی کی پوری زندگی سماج کی فلاح، قومی بیداری اور انسانی خدمت کے مقدس کاموں میں گزری۔ ان کی درخشاں شخصیت اور فکری مضبوطی ملک و سماج کو مسلسل نئی توانائی اور تحریک دیتی رہے گی۔‘‘
مساوات پر مبنی سماج کی تشکیل میں اہم کردار
ہریانہ کے وزیراعلیٰ نائب سنگھ سینی نے کہا: ’’سناتن روایت کے عظیم محرک، آریہ سماج کے بانی اور سماجی مصلح مہارشی دیانند سرسوتی کی جینتی پر انہیں سادَر نمن۔ مساوات، تعلیم، بیداری اور ترقی پسند نظریات کے ذریعے ایک منصفانہ سماج کی تشکیل میں ان کا انمول کردار ہمیشہ قابلِ تقلید اور ناقابل فراموش رہے گا۔‘‘ دیانند سرسوتی کی جینتی کے موقع پر ملک بھر میں مختلف پروگراموں اور تقاریب کا اہتمام کیا گیا، جہاں ان کی اصلاحی تحریک، ویدک تعلیمات اور سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


