Lok Sabha Election 2024: بی جے پی محمد شامی کو اتار سکتی ہے انتخابی میدان میں، بنگال کے اس لوک سبھا سیٹ سے ٹکٹ دینے کی تیاری
بی جے پی کے اعلیٰ ذرائع کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ محمد شامی کو آئندہ لوک سبھا انتخابات میں مغربی بنگال سے الیکشن لڑنے کی تجویز دی گئی تھی اور اس پر بات چیت مثبت رہی۔ بی جے پی کے قریبی ذرائع کے درمیان یہ بھی بحث تھی کہ شامی کو میدان میں اتار کر بی جے پی بنگال میں اقلیتی سیٹیں جیت سکتی ہے۔
Maharashtra Politics: مہاراشٹرکے سابق وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کی درخواست پر سپریم کورٹ میں سماعت، شیو سینا کے وکیل کپل سبل نے یو بی ٹی کے حق میں یہ اپیل کی
شندے دھڑے کو حقیقی شیوسینا ماننے کے اسمبلی اسپیکر کے فیصلے کے خلاف ادھو ٹھاکرے دھڑے کی عرضی پر سپریم کورٹ میں آج سماعت ہوئی۔ سبل نے سپریم کورٹ پر زور دیا کہ مہاراشٹر اسمبلی کی میعاد اکتوبر میں ختم ہو رہی ہے۔ اس لیے سپریم کورٹ کو جلد از جلد سماعت کرنے کی ضرورت ہے۔
CBI Raids: راجستھان اور مہاراشٹر میں 67 مقامات پر سی بی آئی کے چھاپے، مشتبہ آئی ایم پی ایس لین دین معاملے میں کارروائی
مشکوک آئی ایم پیس ایس لین دین کا معاملہ زیر بحث ہے۔ یوکو بینک کے مختلف کھاتوں سے 820 کروڑ روپے کے مشکوک لین دین کا انکشاف ہوا ہے۔ سی بی آئی آئی ایم پی ایس کے اس پورے مشتبہ لین دین کی جانچ کر رہی ہے۔
Supreme Court: بینائی سے محروم لوگ ریاستی عدالتی خدمات میں کیوں شامل نہیں ہو سکتے؟ سپریم کورٹ نے ایم پی ہائی کورٹ کو نوٹس جاری کیا
سپریم کورٹ نے جمعرات (7 مارچ) کو مدھیہ پردیش کے ایک اصول پر سوال اٹھاتے ہوئے مدھیہ پردیش ہائی کورٹ سے پوچھا کہ بینائی سے محروم افراد کو عدالتی خدمات میں شامل ہونے کی اجازت کیوں نہیں دی جاتی؟
PM Modi in Kashmir: آرٹیکل 370 ہٹنے کے بعد پہلی بار کشمیر پہنچے پی ایم مودی تو محبوبہ مفتی نے تنقید کرتے ہوئے کہی یہ بڑی بات
جموں وکشمیر سے آرٹیکل 370 ہٹائے جانے کے بعد پہلی بار وزیراعظم نریندر مودی کشمیر پہنچے ہیں۔ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ یہ دورہ لوک سبھا الیکشن کے پیش نظرکیا جا رہا ہے۔
Lok Sabha Election 2024: ہم نوجوانوں کو ’بھرتی بھروسے‘ کی گارنٹی دیں گے، ہماری گارنٹی مودی جی کی طرح نہیں ہے: کھڑگے
راجستھان اسمبلی انتخابات میں پارٹی کی شکست پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کھڑگے نے کہا، ’’لوگ بغیر کام کیے جیت جاتے ہیں لیکن یہاں (راجستھان) ہم کام کرکے ہار گئے… اس کی کیا وجہ ہے؟
Supreme Court on Patanjali:رام دیو نے کس بنیاد پر سپریم کورٹ کی توہین کی؟
انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن نے سپریم کورٹ میں کیس دائر کیا تھا اور یوگا گرو رام دیو پر سنگین الزامات لگائے تھے۔ جس میں کہا گیا تھا کہ ایلوپیتھی علاج کے خلاف بیان دینے کے ساتھ ساتھ رام دیو گمراہ کن دعوے کے ساتھ ایسے اشتہارات بھی دے رہے ہیں،
UP Congress Candidates List: لوک سبھا انتخابات کے لیے کانگریس کی ممکنہ فہرست آئی سامنے، وزیر اعظم مودی کے خلاف اجے رائے کو ٹکٹ؟
کانگریس نے اتر پردیش کی وارانسی سیٹ سے وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف یوپی کانگریس کے صدر اجے رائے کو ٹکٹ دیا ہے۔
Delhi Liquor Policy Case: سنجے سنگھ اور منیش سسودیا کو نہیں ملی راحت، عدالت نے پھر بڑھائی حراست
دہلی شراب پالیسی سے منی لانڈرنگ معاملے میں عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ اور سابق نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا کی عدالتی حراست کو کورٹ نے بڑھا دیا ہے۔
Rashtra Samuh International Conference: ہندوستان ہمیشہ دنیا سے آگے رہا ہے، زمانہ قدیم میں 19 میں سے 18 یونیورسٹیاں یہیں تھیں, اندریش کمار
راشٹریہ سرکشا جاگرن منچ کے قومی جنرل سکریٹری (سنگٹھن) گولوک بہاری نے کہا کہ ہندوستانی روایات کی پیروی نہ صرف ہندوستان میں بلکہ افریقہ میں بھی اسی طرح کی جاتی ہے جو ثقافتی تعلق کو اجاگر کرتی ہے۔