Shah In Bengal: ’’کوئی ہندو پناہ گزین بے دخل نہیں کیا جائے گا‘‘ امت شاہ کا مغربی بنگال میں اعلان
مرکزی وزیرداخلہ کی شہریت کے تحفظ کی یقین دہانی، غیرقانونی دراندازوں کے خلاف قانونی کارروائی کا عندیہ۔ امت شاہ کا یہ بیان اُس وقت سامنے آیا ہے جب الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے دستاویزات کی جانچ کے بعد ووٹر لسٹ سے ممکنہ اخراج کے خدشات پر متوا برادری میں تشویش پائی جا رہی ہے۔
India-Canada Defence Dialogue: وزیراعظم مودی اور مارک کارنی کی ملاقات، بھارت۔کینیڈا کے مابین 50 ارب ڈالر تجارتی ہدف پر اتفاق، 2030 تک دوطرفہ تجارت بڑھانے کا عزم
وزیرِاعظم مودی نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان عوامی روابط اس شراکت داری کی اصل طاقت ہیں۔ مصنوعی ذہانت، صحت، زراعت اور اختراع کے شعبوں میں جامعات کے درمیان نئی شراکت داریاں قائم کی جائیں گی، جبکہ کینیڈین یونیورسٹیاں بھارت میں اپنے کیمپس بھی قائم کریں گی۔
Iran-US War Impact on Gold-silver Price: اسرائیل۔ایران جنگ کے باعث سونے کی قیمتوں میں زبردست اضافہ… 23 ہزار روپے تک مہنگا سررافہ بازار، عالمی مارکیٹ کا کیا ہےحال؟
اسرائیل، امریکہ اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کا واضح اثر سررافہ بازار پر دیکھنے کو ملا ہے۔ آئیے جانتے ہیں کہ سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹ کی موجودہ صورتحال کیا ہے؟
India Condemns Attacks: وزیراعظم نریندر مودی کی سعودی ولی عہد اور بحرین کے شاہ سے گفتگو، حملوں کی شدید مذمت
ٹیلی فونک گفتگو کے دوران وزیراعظم مودی نے بحرین اور سعودی عرب میں مقیم بھارتی برادری کی سلامتی کے بارے میں بھی معلومات حاصل کیں۔ دونوں رہنماؤں نے بھارتی شہریوں کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔
PM Modi-Mark Carney, India-Canada Trade Deal: اے آئی، کوانٹم سے لے کر سیمی کنڈکٹرز تک… بھارت-کینیڈا کے درمیان کن کن معاہدوں پر ہوا اتفاق؟
بھارت کے دورے پر آئے کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی کے ساتھ وزیر اعظم نریندر مودی کی ملاقات میں ٹیکنالوجی، توانائی اور اہم معدنیات کے شعبوں میں اہم معاہدے طے پائے۔ دونوں ممالک نے سال 2030 تک دوطرفہ تجارت کو 50 ارب ڈالر تک پہنچانے کا ہدف مقرر کیا، جبکہ جامع اقتصادی شراکت داری معاہدہ (سی ای پی اے) پر بھی پیش رفت ہوئی۔
EaseMyTrip: دبئی میں پھنسے بھارتی شہریوں کے لیے واپسی کے خصوصی انتظامات، چارٹر پروازوں کی تیاری، نشانت پٹّی کا بڑا اعلان
منتظمین نے اپیل کی ہے کہ اس اطلاع کو ذمہ داری کے ساتھ شیئر کیا جائے تاکہ دبئی میں موجود ہر ضرورت مند بھارتی شہری تک یہ سہولت پہنچ سکے۔ یہ اقدام بیرون ملک مقیم بھارتی برادری کے لیے ایک اہم ریلیف کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جس سے درجنوں خاندانوں کو منظم اور محفوظ طریقے سے وطن واپس آنے میں مدد مل سکتی ہے۔
Iran-Israel War: کیا وزیر اعظم مودی کو پہلے ہی معلوم تھا کہ ایران پر کب ہوگا حملہ؟ اسرائیلی سفیر کا دعویٰ — پی ایم کی روانگی کے بعد دیے گئے احکامات
گزشتہ 28 فروری کو اسرائیل اور امریکہ کی جانب سے ایران پر کیے گئے حملے کے بعد کئی سوالات کھڑے ہو گئے ہیں، خاص طور پر وزیر اعظم نریندر مودی کے اسرائیل دورے کے تناظر میں۔
Electricity Supply Terminated: نوئیڈا کے ارون وہار میں سینکڑوں گھروں کی بجلی اچانک منقطع، پیشگی اطلاع نہ دینے کا الزام، یو پی پی سی ایل نے کی الزامات کی تردید
اتر پردیش پاور کارپوریشن لمیٹڈ کے حکام نے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ تمام رہائشیوں کی بجلی بند نہیں کی گئی تھی۔ نوئیڈا الیکٹرک اربن ڈسٹری بیوشن سرکل کے مطابق صرف اُن صارفین کی سپلائی منقطع کی گئی جن کے پری پیڈ اکاؤنٹس میں بیلنس مائنس تھا۔
Airlines Suspend flights: مشرق وسطیٰ کے لیے پروازیں معطل، انڈیگو، اکاسا ایئر، قطر ایئرویز اور ایمریٹس کی سفری رعایتوں اور ریفنڈ کا اعلان
یہ فضائی پیش رفت مغربی ایشیا میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے بعد سامنے آئی ہیں۔کشیدگی کے پیش نظر بڑی فضائی کمپنیوں انڈیگو، اکاسا ایئر، قطر ایئرویز اور ایمریٹس نے پیر کے روز خطے کے لیے اپنی پروازیں معطل یا معطلی میں توسیع کا اعلان کیا ہے۔
Economic growth in India: وزیراعظم مودی کی قیادت کی تعریف، کینیڈا کے وزیراعظم نے بھارت کی فی کس آمدنی میں اضافے پر کیا حیرت کا اظہار
مارک کارنی کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس دونوں حکومتوں کے درمیان دو دہائیوں سے زیادہ عرصے کے مقابلے میں زیادہ روابط ہوئے، توانائی اور ڈیجیٹل ادائیگی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور۔ ان کے مطابق یہ صرف تعلقات کی بحالی نہیں بلکہ نئے عزم، توجہ اور دور اندیشی کے ساتھ ایک قیمتی شراکت داری کو آگے بڑھانے کا عمل ہے۔





