Bharat Express

قومی

سونیا گاندھی نے 2019 میں اعلان کیا تھا کہ یہ ان کا آخری لوک سبھا الیکشن ہوگا۔ کانگریس کرناٹک، تلنگانہ، راجستھان، مدھیہ پردیش اور ہماچل پردیش سے راجیہ سبھا کی سیٹیں جیتنے کی پوزیشن میں ہے۔

پی ایم مودی نے کہا کہ آج 21ویں صدی کے اس تیسرے عشرے میں ہندوستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات غیر معمولی بلندی پر پہنچ رہے ہیں۔ ہم ایک دوسرے کی ترقی میں شراکت دار ہیں۔ ہمارا رشتہ ہنر کا ہے، اختراع کا ہے، ثقافت کا ہے۔ آج متحدہ عرب امارات ہندوستان کا تیسرا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔

عام آدمی پارٹی کی ترجمان پرینکا ککڑ نے کہا، "ہم ماضی کے ریکارڈ کو دیکھتے ہوئے دہلی میں چھ سیٹوں پر الیکشن لڑیں گے اور ہم نے پورے احترام کے ساتھ کانگریس کو ایک سیٹ کی پیشکش کی ہے۔"

سوامی پرساد موریہ نے اکھلیش یادو کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کا خط بھیج دیا۔ ایک لمبے خط میں انہوں نے کئی موضوعات پر تفصیل سے اپنی رائے پیش کی۔

ہریانہ کے شمبھو بارڈرپرکسانوں اورپولیس کے درمیان سخت جھڑپ دیکھنے کو ملی ہے۔ ایک طرف پولیس نے آنسوگیس کے گولے داغے تو دوسری طرف کسانوں نے بھی پتھراؤ کیا اور پولیس کے ذریعہ لگائے گئے بیریکیڈنگ کو توڑدیا۔

انڈیا الائنس کی مشکلات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ عام آدمی پارٹی نے کافی حدتک کانگریس سے راہیں الگ کرلی ہیں۔ عام آدمی پارٹی نے پنجاب میں اکیلے لڑنے کے اعلان کے بعد دہلی میں کانگریس کو ایک سیٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔

Muslim Divorced Woman: کیا ایک مسلمان طلاق یافتہ عورت بھی CrPC کی دفعہ 125 کے تحت اپنے شوہر سے عبوری کفالت الاؤنس کی حقدار ہے؟ سپریم کورٹ اس بات پر غور کرے گی کہ آیا اس کیس میں ضابطہ فوجداری یا پرسنل لاء لاگو ہوگا۔ کیا سی آر پی سی نافذ ہوگا یا مسلم خواتین …

اوستھی نے کہا کہ 'بھارت جوڑو نیائے یاترا' وارانسی سے 16 فروری کو اتر پردیش میں داخل ہوگی اور بھدوہی، پریاگ راج اور پرتاپ گڑھ کے راستے 19 فروری کو امیٹھی پہنچے گی۔

بہارمیں نتیش کمارحکومت نے اسمبلی میں اکثریت ثابت کردیا ہے اورفلورٹسٹ میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ تیجسوی یادواورآرجے ڈی کے طرف سے ‘کھیلا’ ہونے کے جو دعوے کئے جار ہے تھے، اس میں کوئی دم نظرنہیں آیا۔ بلکہ یہ کہا جائے کہ آرجے ڈی کے ساتھ کھیلا ہوگیا توغلط نہیں ہوگا کیونکہ ان کے  تین ایم …

ٹکیت نے کہا کہ کسانوں کو سرحدوں پر نہیں روکا جانا چاہیے۔ انہیں آنے دو۔ہر کسی کو آنے کا حق ہے۔ بی کے یو رہنما نے کہا کہ حکومت کسانوں کو غلط طریقے سے روکنے کی کوشش کر رہی ہے۔ بات چیت ہونی چاہیے۔