Bharat Express

قومی

ملند دیوڑا نے حال ہی میں کانگریس سے استعفیٰ دے دیا تھا اور ایکناتھ شندے کی شیوسینا میں شامل ہوگئے تھے۔ اب پارٹی نے انہیں راجیہ سبھا بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس کے بارے میں راہل گاندھی نے X پر لکھا تھا کہ پلوامہ دہشت گردانہ حملے کے بہادر شہیدوں کو عاجزانہ خراج عقیدت پیش کی۔ ہندوستان کے دفاع کے لیے ان کی عظیم قربانی کے لیے ملک ہمیشہ ان کا مقروض رہے گا۔

وزیر اعظم  مودی نے عربی میں تقریر کرنے کے بعد ہزاروں عرب مسلمانوں سے معافی بھی مانگی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ میرے عربی بولنے میں کچھ غلطیاں ہو سکتی ہیں لیکن جو لوگ عربی نہیں سمجھتے انہیں ہندی میں سمجھا دوں گا۔

ٹی ایم کے لیے ہمہ جہت مشکلات کا دور دکھائی دے رہا ہے کیونکہ ریزرو بینک نے پیر کو ہی پے ٹی ایم پیمنٹس بینک کے خلاف کسی بھی کارروائی کا جائزہ لینے سے انکار کر دیا تھا۔

کانگریس نے کرناٹک، مدھیہ پردیش اور تلنگانہ سے اپنے راجیہ سبھا امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔ کرناٹک سے ڈاکٹر سید ناصرحسین، اجے ماکن اور جی سی چندرشیکھر کو امیدوار بنایا گیا ہے۔

تھیم پویلین میں منعقد ہونے والی تقریبات کا مقصد ہندوستان کے لسانی تنوع کی جھلکیاں فراہم کرنا اور اپنی مادری زبان میں فخر کا احساس پیدا کرنا اور یہ بتانا ہے کہ علم زبان کی حدود سے باہر ہے۔

بی جے پی نے راجیہ سبھا الیکشن الیکشن کے لئے تیسری فہرست جاری کردی ہے۔ اسی ماہ کے آخر میں 15 ریاستوں کی 55 سیٹوں پرالیکشن ہونا ہے۔ پہلی فہرست میں پارٹی نے اترپردیش، بہار، ہریانہ اور دوسری کچھ ریاستوں کی امیدواروں کا اعلان کیا تھا۔ آج دو لسٹ پارٹی اب تک جاری کرچکی ہے۔ تیسری فہرست 7 امیدواروں پرمشتمل ہے۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ آج ہر حکومت کے سامنے سوال یہ ہے کہ اسے کس انداز میں آگے بڑھنا چاہیے۔ میرا ماننا ہے کہ آج دنیا کو ایسی حکومتوں کی ضرورت ہے جو سب کو ساتھ لے کر چلیں۔

کسانوں کے موضوع پر سماجوادی پارٹی نے کہا کہ آخر بی جے پی چاہتی کیا ہے؟ ایک طرف بی جے پی سوامی ناتھن جی کو بھارت رتن دے رہی ہے، لیکن دوسری طرف کسانوں پرآنسو گیس کے گولے داغے جا رہے ہیں۔

عمرخالد کے وکیل کپل سبل نے سپریم کورٹ میں جسٹس بیلا ایم ترویدی اور جسٹس پنکج متھل کی بینچ کو بتایا کہ وہ حالات تبدیل ہونے کی وجہ سے اپنی ضمانت عرضی واپس لینا چاہتے ہیں اور ازسر نو ٹرائل کورٹ کے سامنے ضمانت کے لئے درخواست داخل کریں گے۔