Bharat Express

قومی

لوک سبھا الیکشن جیسے جیسے قریب آرہا ہے، ویسے ویسے انڈیا الائنس کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اب نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے جموں وکشمیر کی سبھی 5 لوک سبھا سیٹوں پر اکیلے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔

سرسوتی دیوی کی مورتی کو ساڑھی میں پہنانے کے مطالبہ کے ساتھ ہی اے بی وی پی نے کالج اتھارٹی کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا اور تریپورہ کے وزیر اعلی مانک ساہا سے اس معاملے میں مداخلت کرنے کی اپیل کی۔

سونیا گاندھی پہلی بار 2004 میں رائے بریلی سے جیت کر لوک سبھا پہنچی تھیں۔ لیکن بڑھتی عمر اور صحت کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے رائے بریلی سے الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سماجوادی پارٹی اور اکھلیش یادو سے ناراض چل رہیں پلوی پٹیل نے بڑا فیصلہ کیا ہے۔ اب وہ راہل گاندھی کے ساتھ نظرآئیں گی۔

وارانسی کے گیان واپی میں واقع جامع مسجد کے تہہ خانہ میں کاشی وشوناتھ مندر ٹرسٹ کو پوجا کی اجازت دینے سے متعلق ضلع جج کے حکم کو چیلنج کرنے والی اپیلوں پر جمعرات کو سماعت ہوئی۔ جسٹس روہت رنجن اگروال نے معاملے کی سماعت کی اور فیصلہ محفوظ رکھ لیا ہے۔

اوم بکس کے سی ای او سنجے میگو کہتے ہیں- اس بار کتابوں کی طرف بچوں اور نوجوانوں کی دلچسپی بڑھی ہے۔ وہ مزید افسانوی کتابیں خرید رہے ہیں۔ بچے رامائن اور مہابھارت پڑھنا چاہتے ہیں اور نوجوان اپنی ثقافت کو سمجھنے کے لیے علاقائی زبانوں میں شائع ہونے والی کتابوں کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ، نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ، برجیش پاٹھک اور بی جے پی کے یوپی کے انتخابی انچارج بیجینت پانڈا موجود رہے۔

پنجاب ہریانہ سرحد کو چھاؤنی میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ کسان دہلی کی طرف مارچ کرنے کے لیے سرحد کے ایک سرے پر کھڑے ہیں، جب کہ دوسرے سرے پر سکیورٹی اہلکار انہیں روکنے کے لیے کھڑے ہیں۔

سپریم کورٹ الیکٹورل بانڈ اسکیم کے جواز کو چیلنج کرنے والی درخواستوں پر جمعرات کو اپنا فیصلہ سنائے گا۔ چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی صدارت والی پانچ ججوں کی آئینی بنچ نے گزشتہ سال 2 نومبر کو اس کیس میں اپنا فیصلہ محفوظ رکھا تھا۔

سماعت کے دوران درخواست گزار اور اپوزیشن دونوں کی جانب سے دلائل دیے گئے۔ عدالت نے 31 اکتوبر سے 2 نومبر تک تمام فریقیوں کو سنجیدگی سے سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔