Bharat Express DD Free Dish

Gyanvapi Masjid Case: گیان واپی مسجد کے تہہ خانہ میں پوجا کے معاملے پر سماعت مکمل، ہائی کورٹ نے فیصلہ محفوظ رکھا

وارانسی کے گیان واپی میں واقع جامع مسجد کے تہہ خانہ میں کاشی وشوناتھ مندر ٹرسٹ کو پوجا کی اجازت دینے سے متعلق ضلع جج کے حکم کو چیلنج کرنے والی اپیلوں پر جمعرات کو سماعت ہوئی۔ جسٹس روہت رنجن اگروال نے معاملے کی سماعت کی اور فیصلہ محفوظ رکھ لیا ہے۔

گیان واپی مسجد کے تہہ خانہ میں ضلع جج کے ذریعہ ویاس جی کے پوجا کرانے کی اجازت دینے کے فیصلے کے خلاف انجمن انتظامیہ مساجد کی جانب سے الہ آباد ہائی کورٹ میں داخل کی گئی عرضی پرسماعت مکمل کی اورفیصلہ محفوظ رکھ لیا ہے۔

الہ آباد ہائی کورٹ نے جمعرات کو سماعت کی۔ ہائی کورٹ نے ویاس جی تہہ خانہ کے پوجا کے حقوق کو چیلنج دینے والی عرضی پرفیصلہ محفوظ رکھ لیا ہے۔ اس کے پہلے جسٹس روہت رنجن اگروال کی بینچ نے دونوں فریق کو سنا۔

پیر کوہوئی تھی سماعت

وارانسی کے گیان واپی واقع جامع مسجد کے تہہ خانہ میں کاشی وشوناتھ مندرٹرسٹ کو پوجا کی اجازت دینے سے متعلق ضلع جج کے حکم پرچیلنج دینے والی اپیلوں پرجمعرات کو بھی سماعت ہوئی۔ اس سے پہلے پیرکے روز تقریباً ایک گھنٹے سے زیادہ وقت تک چلی سماعت میں مسجد فریق نے کہا تھا کہ پوجا سے متعلق حکم صحیح نہیں ہے۔

جسٹس روہت رنجن اگروال انجمن انتظامیہ مساجد کمیٹی کی طرف سے چیلنج دینے والی اپیلوں پرسماعت کر رہے ہیں۔ مندر فریق کا کہنا ہے کہ ضلع جج کے حکم میں کچھ بھی غلط نہیں ہے۔ پانچ مئی کی سماعت میں بینچ نے کہا تھا کہ 1993 تک کس کا قبضہ تھا، یہ طے ہوجائے تو فیصلہ ہوجائے گا۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read