Supreme Court on Waqf Act 2025: نئے وقف قانون کی متنازعہ دفعات پراسٹے برقرار، مولانا ارشد مدنی نے کیا خوشی کا اظہار
عدالت کی جانب سے متعین کی گئی پانچ پٹیشن میں مولانا ارشد مدنی کی پٹیشن کا پہلا نمبر ہے، جس پرسینئرایڈوکیٹ کپل سبل نے آج بحث کی۔ اگلی سماعت پرعدالت وقف ترمیمات پرعبوری اسٹے کے تعلق سے ہی سماعت کرے گی، اس بات کا خلاصہ چیف جسٹس گوئی نے آج دوران سماعت کیا۔
BJP MLA Bal Mukund Acharya once again in controversy: بی جے پی ایم ایل اے بال مکند آچاریہ ایک بار پھر تنازعے میں گھرے، قومی پرچم سے بے حرمتی کرنے کا ویڈیو وائرل
راجستھان کے بی جے پی ایم ایل اے بال مکند آچاریہ کا ایک ویڈیو وائرل ہوا ہے جس میں وہ ترنگے کو رومال کی طرح استعمال کرتے ہوئے ناک صاف کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ کانگریس نے اس عمل کو قومی پرچم کی توہین قرار دیا ہے
Celebi Aviation’s security clearance revoked by India: بھارت ایکسپریس کی مہم کا اثر، ترکیہ کو ہندوستان نے دیا بڑا جھٹکا، ایوی ایشن کلیئرنس کردی منسوخ
چلیبی ایوی ایشن کی سکیورٹی کلیئرنس کی منسوخی خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگیوں کے دوران بھارت کے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے ایک اہم پیشرفت قرار دی جا رہی ہے۔
Union Public Service Commission: ڈاکٹر اجے کمار نے یونین پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین کا عہدہ سنبھال لیا
ڈاکٹر اجے کمار کا تعلق کیرالہ کیڈر کی1985 بیچ کے انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس (آئی اے ایس) سے ہے۔ پینتیس سال پر محیط اپنے شاندار کریئر کے دوران وہ کیرالہ ریاستی حکومت کے ساتھ ساتھ مرکز میں بھی اہم عہدوں پر فائز رہے ہیں۔ ریاست میں ان کی کچھ اہم ذمہ داریوں میں الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی ڈیپارٹمنٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر، محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے پرنسپل سیکرٹری شامل ہیں
Any attack on Indian soil will be considered as an act of war: دہشت گردی اور مذاکرات ایک ساتھ نہیں چل سکتے، پی ایم مودی نے دہشت گردی کے خلاف بھارت کی پالیسی کو نئی شکل دی
بھارتی سرزمین پر ہونے والا کوئی بھی حملہ جنگی کارروائی سمجھی جائے گی، پاکستان کی غیر ذمہ دارانہ ایٹمی دھمکیاں بھارت کے دہشت گردی کے خاتمے کے عزم کو متزلزل نہ کر سکیں، بھارت امن کو ترجیح دیتا ہے، لیکن خودمختاری پر کسی بھی حملے کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کا بڑا بیان
Jaishankar’s blunt stance on talks with Pakistan: پاکستان سے اگر بات ہوگی تو صرف پاک مقبوضہ کشمیر اور دہشت گردی پر بات ہوگی:ایس جئے شنکر
جے شنکر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ہمارے تعلقات اور معاملات مکمل طور پر دو طرفہ ہوں گے۔ یہ برسوں سے قومی اتفاق ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ وزیراعظم نے واضح کیا ہے کہ پاکستان سے مذاکرات صرف دہشت گردی پر ہوں گے۔
Jamaat-e-Islami Hind on deportation of Rohingya refugees: روہنگیا پناہ گزینوں کی جبری ملک بدری آئینی اوربنیادی انسانی حقوق کے خلاف، جماعت اسلامی ہند نے اٹھایا سوال
پروفیسرسلیم انجینئر نے کہا کہ ہم حکومت کو یاد دلانا چاہتے ہیں کہ بھارت نے اقوام متحدہ کے کنونشن اگینسٹ ٹارچرکے منشور پر دستخط کئے ہیں جو 'ریفیولمنٹ' یعنی کسی شخص کی ایسی جگہ جبری واپسی کی ممانعت کرتا ہے، جہاں اس کی جان یا آزادی کو خطرہ لاحق ہو۔ بین الاقوامی عدالت انصاف نے روہنگیا کو نسل کشی کا شکار قرار دیا ہے۔
Indian-origin faces dominate Canadian cabinet: کینیڈا کی کابینہ میں ہندوستانی نژاد چہروں کا دبدبہ، وزیر خارجہ انیتا آنند کے ساتھ تین اور رہنما بھی شامل
وزیراعظم مارک کارنی کی نئی کابینہ میں چار ہندوستانی نژاد رہنما شامل کیے گئے، جن میں انیتا آنند وزیر خارجہ بنیں۔ یہ کینیڈا کی تاریخ میں ہند نژاد کا نمایاں مقام ہے
Rahul Gandhi stopped from entering Ambedkar hostel: دربھنگہ میں راہل گاندھی کے قافلے کو روکنے پر کانگریس برہم، کہا- ملے گا مناسب جواب
وہیں، کانگریس ایم پی پرینکا گاندھی واڈرا نے ایکس پوسٹ میں لکھا، ’’دربھنگہ کے امبیڈکر ہاسٹل میں ’شکشا نیائے سمواد‘ پروگرام کے تحت طلبہ سے بات چیت کرنے جا رہے قائد حزب اختلاف راہل گاندھی کو روکنا ایک انتہائی شرمناک، قابل مذمت اور بزدلانہ فعل ہے۔ جے ڈی یو-بی جے پی مخلوط حکومت کو یہ بتانا چاہیے کہ کیا بہار میں قائد حزب اختلاف کا جانا جرم ہے یا دلتوں، پسماندہ، محروموں اور غریبوں کی آواز اٹھانا جرم ہے؟ انصاف اور انقلاب کی سرزمین بہار کے لوگ یہ تاناشاہی برداشت نہیں کریں گے۔‘‘
Pakistan ‘wrote’ to India: پاکستان نے ہندوستان کو خط لکھا،سندھ طاس معاہدے پر مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی لگائی گہار
پاکستان کے ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار نے خبردار کیا کہ اگر انڈس واٹر ٹریٹی کا تنازع حل نہ ہوا تو بھارت کے ساتھ حالیہ جنگ بندی معاہدہ ختم ہو سکتا ہے۔ انہوں نے بھارت کے معاہدے کو معطل کرنے کے فیصلے کو "جنگی عمل" قرار دیا۔





