راجستھان کے ہوا محل حلقے سے بی جے پی ایم ایل اے بال مکند آچاریہ ایک بار پھر تنازعے میں گھر گئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ان کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ قومی پرچم سے ناک یا منہ صاف کرتے نظر آ رہے ہیں۔ اس واقعے پر کانگریس نے سخت اعتراض جتاتے ہوئے اسے قومی پرچم کی توہین قرار دیا ہے۔
کیا قومی پرچم کا احترام اس طرح کیا جاتا ہے؟
کانگریس کے رکن پارلیمنٹ عمران پرتاپ گڑھی نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا، ’’یہ وہی صاحب ہیں جو روزانہ جے پور کی عوام کے حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ بانٹتے ہیں لیکن خود ترنگے سے ناک صاف کر رہے ہیں۔ کیا قومی پرچم کا احترام اس طرح کیا جاتا ہے؟ یہ ایک سنگین جرم ہے۔‘‘ عمران پرتاپ گڑھی کی ویڈیو ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر خوب شیئر کیا جا رہی ہے اور صارفین کی جانب سے شدید تنقید کی جا رہی ہے۔
जयपुर की जनता को हर दिन देशभक्ति का सर्टिफ़िकेट बॉंटने वाले ये विधायक महोदय तिरंगे से नाक पोंछ रहे हैं।
क्या तिरंगे का सम्मान एैसे किया जाता है ??
राष्ट्रध्वज का अपमान एक गंभीर अपराध है। pic.twitter.com/nAeWTcLnnD
— Imran Pratapgarhi (@ShayarImran) May 15, 2025
یہ وہی ہیں نا جو اکثر بریانی کی دکانوں کے باہر پائے جاتے ہیں
دریں اثنا، کانگریس رہنما پون کھیڑا نے بھی بال مکند آچاریہ پر طنز کرتے ہوئے کہا، ’’یہ وہی ہیں نا جو اکثر بریانی کی دکانوں کے باہر پائے جاتے ہیں؟‘‘ ان کا اشارہ بی جے پی کے رکن اسمبلی کی جانب سے گوشت کے دکانوں کے خلاف چلائی گئی تحریک اور ماضی کے ان بیانات کی طرف تھا جن میں انہوں نے مسلمانوں نشانہ بنایا گیا تھا۔
بی جے پی کی جاری ’ترنگا یاترا’ کے دوران کا ہے ویڈیو
بتایا جا رہا ہے کہ یہ ویڈیو بی جے پی کی جاری ’ترنگا یاترا’ کے دوران کی ہے، جو حال ہی میں ’آپریشن سندور‘ کی کامیابی کے بعد پورے ملک میں منعقد کی جا رہی ہے۔ ویڈیو میں بال مکند آچاریہ ایک ہاتھ میں گدا اور دوسرے میں ترنگا اور ایک پلے کارڈ لیے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں، جس پر ’آپریشن سندور پراکرم ابھوت پورو‘ لکھا ہے۔ جیسے ہی ویڈیو میں وہ اپنا منہ یا ناک صاف کرتے ہیں، قریب موجود ایک شخص انہیں کپڑا دیتا ہے، جس کے بعد وہ ترنگے کے بجائے اس کپڑے کا استعمال کرتے ہیں۔ تاہم، ویڈیو کے اس حصے تک وہ فضیحت کرا چکے ہوتے ہیں۔
قومی پرچم کا استعمال ایک مخصوص طریقہ کار کے تحت ہوتا ہے
ویڈیو کے دوران آس پاس ’پاکستان مردہ باد‘ اور ’ہندوستان زندہ باد‘ کے نعرے لگتے سنائی دیتے ہیں۔ واضح رہے کہ قومی پرچم کا استعمال ایک مخصوص طریقہ کار کے تحت ہوتا ہے اور اس کا کسی بھی قسم کی بے احترامی کرنا قانوناً جرم ہے۔
قومی پرچم کی توہین کے تحت کیس درج کیا جائے: کانگریس
اب دیکھنا یہ ہے کہ بی جے پی اس واقعے پر کیا موقف اختیار کرتی ہے اور آیا بال مکند آچاریہ کی جانب سے معذرت یا وضاحت سامنے آتی ہے یا نہیں؟ کانگریس مطالبہ کر رہی ہے کہ اس واقعے پر کارروائی کی جائے اور ایم ایل اے کے خلاف قومی پرچم کی توہین کے تحت کیس درج کیا جائے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


