Bharat Express DD Free Dish

قومی

ایک طرف جہاں لوک سبھا کی مدت 5 سال کی ہوتی ہے اور اسے تحلیل بھی کیا جاسکتا ہے جبکہ راجیہ سبھا ایک مستقل ایوان ہے، لہٰذا یہ کبھی کام کرنا بند نہیں کرتا ہے۔ راجیہ سبھا کے ہرایک رکن کی مدت 6 سال کی ہوتی ہے، لیکن سبھی اراکین کی مدت ایک ہی وقت پرشروع یا ختم نہیں ہوتی ہے۔

اڈیشہ کے کٹک واقع ایس سی بی میڈیکل کالج اسپتال میں خطرناک آگ لگنے سے ہنگامہ مچ گیا۔ اس دردناک حادثے میں اب تک 10 افراد کے ہلاک ہونے کی خبرسامنے آئی ہے۔

سابق مرکزی وزیر اور کانگریس کے سینئر لیڈر جے رام رمیش نے کہا کہ اکتوبر 2014 میں بی جے پی کی قیادت والی حکومت نے اپنی پرانی روایت کے مطابق ڈاکٹر منموہن سنگھ کی چابہار پہل کو نئے انداز میں پیش کیا اور اسے وزیر اعظم نریندر مودی کے وژن کا حصہ بتایا۔

بھارتی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ بیرونِ ملک مقیم بھارتی شہریوں کی حفاظت اور فلاح ہماری اولین ترجیح ہے اور ہم ایسے حالات سے غافل نہیں رہ سکتے جو ان پر منفی اثر ڈال سکتے ہیں۔

وزیر اعظم مودی کے خط کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے اسپیکر اوم برلا نے کہا کہ وزیر اعظم کا پیغام دراصل پارلیمانی جمہوریت کی ان اعلیٰ اقدار کی عکاسی کرتا ہے جو بھارت کے آئینی نظام کی بنیاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے ہمیشہ پارلیمنٹ کی اصل روح یعنی مکالمہ، دلیل اور باہمی مشاورت پر یقین رکھا ہے اور یہی اصول جمہوریت کو مضبوط بناتے ہیں۔

ایمپلائمنٹ جنریشن پروگرام (PMEGP) لوگوں کے لیے ایک نعمت ثابت ہو رہی ہے۔ مرکزی حکومت کی اس اہم اسکیم کا فائدہ اٹھا کر نوجوان اپنے مستقبل کو نئی سمت دے رہے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے 5 ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے ساتھ ساتھ چھ ریاستوں — کرناٹک، مہاراشٹر، گوا، گجرات، ناگالینڈ اور تریپورہ — میں ہونے والے اہم ضمنی انتخابات کی تاریخیں بھی جاری کر دی ہیں۔

ملک کی سب سے بڑی نجی توانائی پیدا کرنے والی کمپنی، اڈانی پاور لمیٹڈ (اے پی ایل) نے اتوار کو اعلان کیا کہ اسے مہاراشٹر اسٹیٹ الیکٹرسٹی ڈسٹری بیوشن کمپنی لمیٹڈ (ایم ایس ای ڈی سی ایل) سے 1,600 میگاواٹ بجلی فراہم کرنے کے لیے لیٹر آف ایوارڈ (ایل او اے) ملا ہے۔

اڈانی ٹوٹل گیس لمیٹڈ نے اتوار کو اعلان کیا کہ مغربی ایشیا کے بحران کے باعث جاری سپلائی رکاوٹوں کے درمیان اپسٹریم گیس کی قیمتوں میں کمی کے بعد کمپنی نے کچھ صنعتی صارفین کو فراہم کی جانے والی اضافی قدرتی گیس کی قیمت کم کر دی ہے۔

امت شاہ نے بتایا کہ پروٹون تھراپی جیسی جدید تکنیک، جو بہت مہنگی ہے، کسی بھی سرکاری اسپتال میں دستیاب نہیں۔ زیادہ تر لوگ جانتے ہیں کہ نجی اسپتالوں میں علاج بہت مہنگا ہوتا ہے، لیکن ہمنت بسوا سرما 400 کروڑ روپے کی لاگت سے پروٹون تھراپی قائم کرنے جا رہے ہیں۔